آسٹریلوی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی کا کوپ 28 کے معاہدے اور متحدہ عرب امارات کے کردارپر اظہارستائش

دبئی، 13 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ آسٹریلیا کے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و توانائی کرس بوون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی 28ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ28) موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک قابل ذکر معاہدے پر اختتام پذیر ہوئی ہے اور اس کامیابی پر وہ کوپ28 کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کوپ28 جس میں موسمیتای تبدیلی سے نمٹنے کے اہم معاہدے پر اتفاق رائے ہوا، کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیے گئے ایک بیان میں بوون نے کوپ کے اس ایڈیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے دنیا کے لیے ایک قدم آگے قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کوپ28 کی میزبانی میں اپنے کردار پر انتہائی فخر کرسکتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک