متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوکرائن کو 27 مزید ایمبولینسوں کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوکرائن کو 27 مزید ایمبولینسوں  کی فراہمی
ابوظبی، 17دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ پولینڈ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو آج یوکرین میں صحت کے شعبے کی مدد کے لیے 27 مکمل طور پرلیس ایمبولینسوں پر مشتمل ایک اور کھیپ موصول ہوگئی ہے۔  قومی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے یہ کھیپ گزشتہ ستمبر میں 23 ایمبولینسوں  کی فراہمی کے بعد دوسری کھیپ ہے۔