ابوظبی، 16دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے 2024 جوڈو ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی اور انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات کی بولی منظور کرلی ہے۔
یو اے ای جوڈو فیڈریشن کے صدر محمد بن ثعلوب الدیری نے انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے صدر ماریئس وائزر کی طرف سے مطلع کیے جانے کے بعد اس فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایونٹ پیرس 2024 اولمپک گیمز کے کوالیفائرز میں آخری پٹ اسٹاپ ہوگا جس میں دنیا کے سرکردہ ایتھلیٹس کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم دنیا کے بہترین جوڈو کے کھلاڑیوں کی ریکارڈ شرکت کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح کے مقابلے دیکھیں گے۔ متحدہ عرب امارات 2009 سے انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کا کلیدی پارٹنر اور حامی رہا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان