دبئی، 18 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ وزارت برائے انسانی وسائل و اماراتائزیشن (ایم او ایچ آر ای )نے 50 یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والی نجی شعبے کی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ دسمبر 2023 کے اختتام سے پہلے ہنر مند ملازمتوں میں 2 فیصداماراتائزیشن کے ہدف کو اہداف کو پورا کریں ۔
وزارت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو کمپنیاں سالانہ اماراتی اہداف کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہیں، انہیں ایمریٹائزیشن کی پالیسیوں اور فیصلوں کے مطابق جنوری 2024 سے مالی تعاون ادا کرنا ہو گا۔
ایم او ایچ آر ای کے مطابق وہ کمپنیاں جنہوں نے ابھی تک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے وہ نفیس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، جو کہ مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے یو اے ای کے اہل شہریوں کے پول تک رسائی فراہم کرتا ہے، تاکہ ان کی خالی آسامیوں کو پر کیا جا سکے۔
وزارت نے کمپنیوں کو اماراتائزیشن اہداف سے بچنے یا جھوٹی اماراتائزیشن میں ملوث ہونے کی کسی بھی کوشش سے خبردار کیا۔
وزارت نے اس طرح کے طریقوں کا پتہ لگانے کے لیے اپنے معائنہ جاتی نظام کی کارکردگیکو اجاگر کرتے ہوئے کہو عدوں پورا کرنے سے بچنے کے لیے اختیار کردہ ایسے طریقوں سے سختی اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
ایم او ایچ آر ای کی معائنہ ٹیم نے، 2022 کے وسط سے ابتک تک، 916 کمپنیوں کا پتہ لگایا جنہوں نے اماراتائزیشن فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے، اماراتائزیشن اہداف کو روکنے ا ور جعلی اماراتی پوسٹس کی کوششیں کی ہیں، ان کمپنیوں نے کل 1,411 متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔
وزارت نے اماراتی پالیسیوں کے ساتھ وابستگی اور نجی شعبے میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی تعداد میں تاریخی اور بے مثال اضافے میں ان کے تعاون کے لیے 18ہزار سے زائد کمپنیوں کو سراہا، جہاں اماراتیوںکی کل تقریبا 88ہزار ہیں۔
وزارت نے ایمریٹائزیشن پارٹنرز کلب میں شامل ہونے پر کمپنیوں کو ملنے والے فوائد اور مراعات پر روشنی ڈالی، جس میں ایم او ایچ آر ای کی سروس فیس میں 80 فیصد تک کمی، حکومتی خریداری کے نظام میں ترجیح، وزارت خزانہ کے تعاون سے، اور اس سے فوائد تک رسائی شامل ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک