کوپ28 کلائمیٹ ایکشن میں فطرت اورماحولیاتی نظام کے اہم کردارکا اعتراف کیاگیا:رزان المبارک

دبئی، 19 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ا قوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2023 کوپ28 میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے 13 دسمبر کو گلوبل اسٹاک ٹیک نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی حکمت عملی میں فطرت اور ماحولیاتی نظام کے اہم کردار پر زور دیا۔ کوپ28 کے لیے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی اعلی چیمپیئن، رزان خلیفہ المبارک کے زیر اہتمام یہ تاریخی فیصلہ، موسمیاتی کارروائی کے مباحثوں میں حیاتیاتی تنوع اور قدرتی ماحول کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم کامیابی ہے۔

یہ فیصلہ اہم یت کا حامل ہے، جو موسمیاتی کارروائی میں فطرت کے اٹوٹ کردار پر عالمی اتفاق رائے کو مستحکم کرتا ہے۔ یہ ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور لچک کو بڑھانے میں ماحولیاتی نظام، جیسے جنگلات، سمندروں، پہاڑوں اور کرائیوسفیئر کی موروثی طاقت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

کوپ28 کے لیے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی اعلی چیمپیئن رزان المبارک نے کہا کہ کوپ "28 نے موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے میں فطرت کے کردار کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گلوبل اسٹاک ٹیک کے فیصلوں میں فطرت کی شمولیت نہ صرف اس بات کا ثبوت ہے یہ فطرت کے دوہرے کردار کے بارے میں ہماری اجتماعی تفہیم اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک اہم حل ہے بلکہ فطرت پر مبنی حل کو اپنانے اور عمل کرنے کی طرف ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ بھی ہے۔

اس حوالے سے آئی یو سی این کے ڈائریکٹر جنرل، Grethel Aguilar نے کہاکہ آئی یو سی این گلوبل اسٹاک ٹیک کے باضابطہ فیصلوں میں فطرت کے تعاون کا اعتراف کیے جانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تیز رفتار اور منصفانہ توانائی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ، صحت مند ماحولیاتی نظام اور فطرت میں سرمایہ کاری کرنا 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ہدف کو قابل رسائی رکھنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ فطرت طاقتور موافقت اور تخفیف کے فوائد فراہم کرے گی بشرطیکہ ہم اپنی معیشتوں اور معاشروں کو ڈیکاربنائز کرنے کے لیے پرجوش اقدام کریں۔

گلوبل اسٹاک ٹیک نے کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کا بھی حوالہ دیا، جس میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور سماجی اور ماحولیاتی تحفظات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

کوپ20 کے سابق صدر اور حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فطرت کے ایکشن ایجنڈا کے چیمپیئن مینوئل پلگر-وِڈل نے کہا کہ گلوبل اسٹاک ٹیک کا کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کا انضمام لازم و ملزوم تعلق کو تسلیم کرنے میں ایک اہم قدم ہے کوپ کے سابق صدر اور فطرت کے لیے ایکشن ایجنڈا کے چیمپئن کے طور پر، میں اسے ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے جڑواں بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ہماری عالمی کوششوں میں ایک اہم کوشش سمجھتا ہوں، جو معاشرے کے پورے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔

اسٹاک ٹیک ان کوششوں کو پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ موثر اور پائیدار آب و ہوا کی کارروائی میں فطرت اور ماحولیاتی نظام کی اہم اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ گلوبل اسٹاک ٹیک خاص طور پر فطرت، آب و ہوا اور لوگوں کے بارے میں کوپ28 کے مشترکہ بیان کے ساتھ ہم آہنگ ہے یہ باہمی تعاون پر مبنی بیان، جس پر 18 ممالک نے دستخط کیے ہیں، اور یہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، اور زمین کے انحطاط کے باہم جڑے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ان سنگین خطرات کی نشاندہی کرتا ہے جن سے پوری دنیا میں ماحولیاتی نظام اور ذریعہ معاش کو خطرات لاحق ہیں۔ پائیدار زمین اور سمندر ی منیجمنٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بیان میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آب و ہوا کی لچک کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اہم عوامل ہیں۔

مزید، یہ فیصلہ فطرت اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ، اور بحالی پر زور دیتا ہے، جس میں2030 تک جنگلات کی کٹائی اور جنگلات کے انحطاط کو روکنا اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ شامل ہے۔

اس کے علاوہ، فیصلہ میں فریقین کو سمندروں اور ساحلی ماحولیاتی نظام کو محفوظ اور بحال کرنے اور جہاں مناسب ہو سمندر پر مبنی تخفیف کے اقدامات کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے یہ کلائمیٹ ریگولیشن میں سمندروں کے کردار اور سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری کی عکاسی ہے۔

2 دسمبر کو، کوپ28 ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے آغاز پر، المبارک نے نیچر کنزرویشن فنانس میں 2.5 بلین ڈالر کے اہم مالیاتی عہد کا اعلان کیا۔ یہ فنڈنگ جنگلات، مینگرووز، زمین اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، آب و ہوا کی کارروائی کی حکمت عملیوں کے ساتھ فطرت کے تحفظ کو مربوط کرنے کے لیے عالمی برادری کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس میں ، متحدہ عرب امارات نے قدرتی آب و ہوا کے منصوبوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی نئے فنانس کا وعدہ کیا۔ اس وعدے میں گھانا کے 'لچکدار گھانا' منصوبے میں 30 ملین امریکی ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری شامل ہے، جو کہ موسمیاتی لچک اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے فطرت پر مبنی حل کو چیمپیئن بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک