راشد الکعبی اور برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر مملکت کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

راشد الکعبی اور برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر مملکت کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
ابوظبی، 21دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ معاون وزیر خارجہ برائے سلامتی اور عسکری امور ڈاکٹر راشد الکعبی نے برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر مملکت جیمز ہیپی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ مہارت کے مزید تبادلوں  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔