راس الخیمہ، یکم جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ راس الخیمہ نے واٹر فرنٹ کے 4.5 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے آسمان پر آٹھ منٹ طویل آتش بازی اور ڈرون مظاہرےکے ساتھ نئے سال کا استقبال کرکے دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر دئیے۔ اپنے افسانوی آتش بازی کے نئے سال کی شام کے مظاہرے کے ذریعےامارت نے ایک بار پھر ایک شاندار شو کے ساتھ تاریخ رقم کی اور 5.8 کلومیٹر طویل 'سطح آب پرتیرتی آتش بازی کےسب سے طویل سلسلے' اور 2 کلومیٹر کی کل لمبائی کے لیے 'سب سے طویل سیدھی لائن والے ڈرون ڈسپلے' کےگنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دئیے۔
مسحور کن شو میں ایسے تیکنیکی مظاہرے پیش کئے گئےجن کی 1,050 ڈرونز، آبی تیرتی آتش بازی کا ایک 'قالین' اور راس الخیمہ کے قدرتی عجائبات صحرا، سمندر اور پہاڑوں سے متاثر ہو کر ایک 'قالین' استعمال کرنے سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ تمام موسیقی کی کوریوگرافی خاص طور پر جشن کے لیے بنائی گئی تھی۔
راس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راکی فلپس نے کہا کہ دو مزیدگینز ورلڈ ریکارڈ توڑنے نے جشن کی ایک ناقابل فراموش رات کا مرحلہ طے کیا ہے اور اس سے ہزاروں سیاحوں اور رہائشیوں نے لطف اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ راس الخیمہ میں سیاحت کے لیے 2023 ایک غیر معمولی سال رہا ہے جس میں متعدد کامیابیوں اور سیاحوں کی اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امارت نے 2030 تک 30 لاکھ سالانہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان