ابوظہبی، یکم جنوری، 2024 (وام) ۔۔صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو نئے سال 2024 کے موقع پر دنیا بھر سے ممالک کے صدور، بادشاہوں اور شہزادوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کو بھی اسی طرح کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک