العریش، 31 دسمبر، 2023 (وام ) ۔۔ وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نہیان بن مبارک النہیان اور ان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے وفد نے مصرکے شہر العریش میں غزہ کی پٹی کے لیے اماراتی امداد کے گوداموں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے حکم پر شروع کردہ امدادی آپریشن 'گیلنٹ نائٹ 3' کا حصہ تھا تاکہ غزہ میں برادر فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، جو ہے۔ فلسطین کے برادر عوام کا مشکل حالات میں ساتھ دینے اور مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے تاریخی موقف کی عکاسی ہے۔
شیخ شخبوط اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کو متحدہ عرب امارات کے امدادی گوداموں کے حکام کی طرف سے غزہ میں امداد کی ترسیل کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وفد کے ارکان نے امدادی باکس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔
آپریشن گیلنٹ نائٹ 3 کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی جانب سے9 ہزارٹن سے زیادہ امداد فراہم کی جارہی ہے جوزمینی راستے سے121 ٹرکوں، بحری جہازوں اور129 کارگو طیاروں کے ذریعے پہنچائی گئی۔
ترجمہ۔تنویرملک