ابوظہبی، 2 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی میں قائم انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (اے ڈی ایکس : آئی ایچ سی ) نے ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ آئی ایچ سی بورڈ نے کئی متنوع اور متحرک کمپنیوں پر مشتمل نیکسٹ جنریشن ہولڈنگ کمپنی 2پوائنٹ زیروکی آئی ایچ سی کو منتقلی کے آغاز کی منظوری دے دی ہے ۔ متعدد شعبوں پرمحیط، مشترکہ کنٹرول کے تحت اداروں کے کاروباری امتزاج کو 2پوائنٹ زیرو کی تشکیل کے لیے ایک ساتھ ملادیا گیا ہے،جس میں اثاثہ جات کا حجم 100ارب درہم سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔(تمام ریگولیٹری منظوری کے بعد منتقلی مکمل ہو جائے گی۔
آئی ایچ سی کے چیئرمین طحنون بن زاید النہیان نے کہاکہ آج، ہمیں 2پوائنٹ زیرو کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، ایک اگلی نسل کی ہولڈنگ کمپنی جو متعدد شعبوں میں ترقی کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔ 2پوائنٹ زیرو عالمی سطح پر موثر تبدیلی کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے ہمارا عزم ایسے حل تیار کرنے کے لیے ہماری کوششوں سے ظاہر ہے جو فنانشل سروسز، انوسٹمنٹ بینکنگ اور ریسورس مینجمنٹ جیسی صنعتوں کی نئی تعریف کرتے ہیں۔
متنوع امتیاز کا نیا دور
2پوائنٹ زیرو ایک ہولڈنگ کمپنی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے ۔ یہ صنعت کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کے وژن کی حامل ہے جس میں پرائیویٹ ایکویٹی اور متبادل سرمایہ کاری، وینچر کیپیٹل آپریشنز، کریڈٹ/اثاثہ جات منیجمنٹ ، مالیاتی خدمات (بشمول مائیکرو فنانسنگ اینڈ انشورنس) انویسٹمنٹ بینکنگ، سیکیورٹیز بروکریج اینڈ ریسرچ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ٹیکنالوجی، معدنیات اور وسائل کی منیجمنٹ، ڈیجیٹل اینڈ کریپٹو کرنسی ایکو سسٹم اور موبلٹی شامل ہیں۔
ایک وژنری مستقبل
آئی ایچ سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید بصار شعیب نے کہا کہ 2پوائنٹ زیرو کی اجتماعی طاقت اس کے تنوع، مشترکہ وژن، اور ترقی کے لیے اٹل عزم میں مضمر ہے۔ صنعتی رہنماؤں کا اس کا فروغ پزیر ایکو سسٹم آپس میں جڑا ہوا ہے، ہر ایک اپنے اجتماعی مقصد سے منفرد قدر اور طاقت حاصل کررہا ہے۔
شامل کمپنیوں کی چیدہ چیدہ خصوصیات:
• Chimera Investments، 2007 میں قائم ہونےو الی، ابوظہبی کی ایک نجی سرمایہ کاری فرم ہے جو نمایاں عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ ایکوئٹی کے متنوع پورٹ فولیو کا انتظام کرتی ہے اور اپنے سرمایہ کاری نظریے کے مطابق قدر پیدا کرنے کے مواقع تلاش کررہی ہے۔ رائل گروپ کے تحت Chimera مختلف صنعتوں میں 60 سے زیادہ اداروں کے ساتھ ایک گروپ میں شراکت دار ہے، جس میں 20ہزارافراد کام کررہے ہیں ۔ 2023 میں، Chimera نے Haeres Capital کے ساتھ ChimHaeres انویسٹمنٹ ہولڈنگ کا آغازکرتے ہوئے Vionnet کو خریدا اور ADC Acquisition Corporation،کو سپانسر اور اینکر کیا۔ فرم کا مالی سال 22 کے لیے AED1.4 بلین کے خالص منافع 1ارب40کروڑ درہم جبکہ اثاثہ جات کی مالیت 20ارب10کروڑ ڈالر تھی۔
Lunate، (زیر التواء ریگولیٹری منظوریوں کے ساتھ)، ایک بڑا آزاد عالمی متبادل سرمایہ کاری مینیجر ہے، جو400 ارب درہم سے زیادہ کے اثاثوں کو مینیج کررہا ہے۔ جن میں سے اکثریت Chimera کی ملکیت ہیں، یہ بنیادی طور پر پرائیویٹ مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ Lunate کا مقصد ایک سرکردہ پرائیویٹ مارکیٹس سلوشنز فراہم کنندہ بننا ہے، جو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، پنشن فنڈز، اور خاندانی دفاتر کو ہدف بناتے ہوئے، ایڈجسٹ شدہ منافع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ حال ہی میں، Lunate نے کوپ28 میں ALTÉRRA کا آغاز کیا، جو دنیا کی سب سے بڑی نجی کلائمیٹ فنانسنگ ہے، جس کا مقصد نجی مالیات کوکلامیٹ ایکشن کی طرف لے جانا اور زیادہ مساوی موسمیاتی مالیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔
• بیلٹون ہولڈنگ (ای جی ایکس: بی ٹی ایف ایچ ۔سی اے) (زیر التواء ریگولیٹری منظوری) مصر اور مینا کے علاقے میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے۔ کمپنی مختلف قسم کی خدمات پیش کررہی ہے:جن میں سرمایہ کاری بینکنگ، اثاثہ جات کا انتظام، سیکورٹیز بروکریج اور تحقیق؛براہ راست سرمایہ کاری، پرائیویٹ ایکویٹی، وینچر کیپٹل، لیزنگ، فیکٹرنگ، کنزیومر فنانس، مارگیج اور مائیکرو فنانس شامل ہے۔
• دیگر وینچرز: ڈیٹا سائنس اینڈ تجزیات، اکیڈمی، ڈیجیٹل فیکٹری اینڈ ریئل اسٹیٹ
کمپنی کلائنٹس کے لیے مہارت، علم، قدر بڑھانے والے سلیوشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مالیاتی ماحولیاتی نظام کا وژن حال ہی میں، بیلٹون نے مصری سٹاک ایکسچینج (ای جی ایکس) کی تاریخ میں سب سے بڑے سرمائے میں 10ارب ای جی پی اکٹھا کیا، اس کا ادا شدہ سرمایہ 926ارب ای جی پی سے بڑھ کر 10ارب 90کروڑای جی پی ہوگیا ہے۔
ابوظہبی میں صدر دفتر رکھنے والی انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ (آئی آر ایچ توانائی کی منتقلی کے لیے اہمیت کی حامل معدنیات اور کاپر، کوبالٹ، نکل، لیتھیم، ٹی 3 (ٹن، ٹینٹلم اور ٹنگسٹن) مینگنیج، اور گریفائٹ جیسے کلیدی وسائل پر اسٹریٹجک توجہ کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں مہارت رکھتی ہے۔آئی آر ایچ پورے افریقہ اور اس سے باہر قدر میں اضافے کو آگے بڑھانے، اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی تعمیر، اور بنیادی ڈھانچے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ حال ہی میں، آئی آر ایچ نے زیمبیا کی موپانی کاپر مائنز میں 51فیصد حصص کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے اور زیمبیا کے فضلے سے تانبے کی بازیافت کے لیے جوبلی میٹلز کے ساتھ شراکت کی۔
• Sagasse Investments ایک متحرک سرمایہ کاری کمپنی ہے جو ایک خصوصی مقصد کے طور پر کام کررہی ہے، جو منتخب کمپنیوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے وقف ہے۔ مشرق وسطیٰ پر بنیادی توجہ کے ساتھ، Sagasse مختلف عالمی منڈیوں میں مواقع تلاش کرنے کے لیے خطے کے اقتصادی منظر نامے میں ایک اہم کمپنی کے ہے۔ اپنے بنیادی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو سے ہٹ کرکمپنی براہ راست ایکوئٹیز، کیش انسٹرومنٹس، اور پریمیم کیش اور ڈیبٹ سیکیورٹیز میں کام کررہی ہے، مالی سال 2023 کے لیے، کمپنی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت8 ارب درہم اور 8 بک ایکویٹی 8ارب درہم سے زیادہ تھی۔
• Citadel Technologiesکرپٹو کرنسی کان کنی صنعت کی ایک سرکردہ کمپنی ہے اور ابوظہبی میں جدید ترین کرپٹو کان کنی سہولت چلارہی ہے۔ کمپنی بٹ کوائن نکالنے میں مہارت رکھتی ہے اور پائیدار اور موثر کان کنی کے طریقوں کے لیے پرعزم ہے۔ مالی سال دوہزار بائیس میں، Citadel کی آمدنی 100 ملین درہم اور اثاثہ جات کی مالیت2ارب 70کروڑ درہم تھی،آئی ایچ سی نے نے حال ہی میں Phoenix Group میں 10فیصد حصص حاصل کئے۔
ترجمہ۔تنویرملک