دبئی، 2 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے اماراتی اہداف سے مشروط کمپنیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے،جہاں 20سے 49 ملازمین کے ساتھ 12ہزارسے زیادہ ایسی کمپنیاں ہیں جنہیں 2024 میں متحدہ عرب امارات کے کم از کم ایک اور 2025 میں مزید ایک اور شہری کو ملازمت پر رکھنا لازمی ہے۔
وزارت نے حال ہی میں اپنے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے 12ہزارسے زیادہ کمپنیوں کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیے آگاہ کیا ہے، جس سے انہیں اپنے مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے کافی وقت مل رہا ہے۔
یہ کمپنیاں 14 مخصوص اہم اقتصادی شعبوں میں کام کررہی ہیں جن میں اطلاعات و مواصلات؛ فنانس و انشورنس؛ ریئل اسٹیٹ ؛ پیشہ ورانہ و تکنیکی شعبے؛ انتظامی و معاون سروسز؛ تعلیم؛ صحت و سماجی کام؛ فنون و تفریح؛ کان کنی؛تبدیلی کی صنعتیں؛ تعمیراتی؛ تھوک و خوردہ؛ ٹرانسپورٹ و گودام؛ اور رہائش و مہمان نوازی شامل ہیں۔ یہ سب وہ شعبے ہیں جو اس وقت تیزی سے ترقی کررہے ہیں اوران میں ملازمتیں فراہم کرنے اور کام کرنے کا مناسب ماحول موجود ہے۔
وزارت نے بیان میں کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے اماراتائزیشن اہداف کو جلد پورا کریں اور سال کے آخر تک اس میں تاخیر سے گریز کریں۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ہدف شدہ کمپنیاں نفیس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہوں تاکہ پروگرام سے نجی شعبے کے لیے مستند اماراتی پیشہ ور افراد کی فراہمی یقینی ہوسکے جو مختلف اقتصادی شعبوں میں مؤثر طریقے سے کام کرنے کے اہل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ کمپنیوں کو تربیتی ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھا جائےگا تاکہ وہ اپنے مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے کے طریقہ کارکے بارے میں فیصلے کرسکیں۔
اس فیصلے میں ان کمپنیوں پر سالانہ مالیاتی عطیات عائد کرنا شامل ہے جو اپنے مطلوبہ اہداف کو پورا نہیں کرتی ہیں، 2024 میں ملازمت پر نہ رکھے جانے والے متحدہ عرب امارات کے ہر شہری کے لیے درہم 96,000 کی رقم،جو جنوری 2025 سے وصول کی جائے گی۔ 2025 کے اہداف پورا کرنے میں ناکامی پر عائد رقم جنوری 2026 میں لی جائے گی۔
20 سے 49 ملازمین والی کمپنیوں کے لیےاماراتائزیشن فیصلے کا اطلاق 50یا اس سے زیادہ ملازمین والی کمپنیوں کے لیے اماراتائزیشن اہداف کے جاری نفاذ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک