ارادانے زابیل 2 میں 600 ملین درہم کی لاگت سے ایک اور پلاٹ خرید لیا

دبئی، 2جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ ارادانے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر سے متصل زابیل 2 میں ایک اہم اراضی کا پلاٹ خریدا ہے جو کہ ماسٹر ڈیولپر کے لیے اعلیٰ درجے کی دبئی پراپرٹی مارکیٹ میں توسیع کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ 600 ملین درہم کی قیمت کا یہ پلاٹ ایمریٹس این بی دی کی رئیل اسٹیٹ کی ذیلی کمپنی ریٹل پراپرٹیزسے خریدا گیا ہے۔

138,466 مربع فٹ پلاٹ انڈیکس ٹاور اور سینٹرل پارک ٹاورز دونوں کے قریب ہے اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر اور ڈاون ٹاؤن دبئی کے درمیان تزویراتی طور پر واقع ہے۔ اس پر 50 منزلہ لگژری رہائشی ٹاور تیار کرنے کامنصوبے ہےجس میں 400 پریمیم اپارٹمنٹس ہونگے جہاں سےبرج خلیفہ اور دبئی کے دلکش اسکائی لائن کے نظارے ہوسکیں گے۔

پلاٹ کی خریداری پر دستخط دبئی میں ایمریٹس این بی ڈی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے گئے۔ تقریب میں شہزادہ خالد بن الولید بن طلال، اراداکے وائس چیئرمین، ریٹل پراپرٹیز کے چیئرمین عبداللہ قاسم، اراداکے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد الخوشیبی اور رٹل پراپرٹیز کے سی ای او احمد الشریانی نے شرکت کی۔

ارادا کے وائس چیئرمین شہزادہ خالد بن الولید بن طلال نے کہاکہ یہ حصول متحدہ عرب امارات کے سب سے نمایاں ماسٹر ڈویلپرز میں سے ایک کے طور پر ہمارے مقام کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ سائٹ دبئی میں ہمارا تیسرا اہم مقام ہے اور غیر معمولی منصوبےفراہم کرنے اور اس ترقی پذیر شہر کی طاقتور اور متحرک رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں حصہ ڈالنے کے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے۔

ریٹل پراپرٹیز کے چیئرمین عبداللہ قاسم نے کہا کہ ہم دبئی کے اقتصادی انجن کو ایندھن دینے اور جدید منصوبوں کی حمایت کرنے کے بارے میں پرجوش ہیں جو پرتعیش زندگی کے عالمی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہیں۔ ہم ارادا کے ساتھ کام کرنے اور مستقبل قریب میں اس تاریخی منصوبے کی کامیاب فراہمی کے منتظر ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کے ساتھ ارادا کے اعلیٰ درجے کے رہائشی منصوبے پر ڈیزائن کا کام شروع ہو چکا ہے اور مکمل تفصیلات اگلے سال سامنے آئیں گی۔ یہ اعلان دبئی کے پراپرٹی شعبے کے لیے ایک مضبوط سال کے اختتام پر سامنے آیا ہے جس میں اس سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران رئیل اسٹیٹ کے لین دین کی مالیت میں 37 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 430 ارب درہم تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان