ابوظبی ، 2جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سےآج شیخہ مہرہ بنت خالد بن سلطان النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاگیا۔ ابوظہبی میں تعزیتی مجلس میں عزت مآب شیخ طہنون بن سعید النہیان اور کئی دوسرے شیوخ بھی انکے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر موجود افراد نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دےاور اس کے اہل خانہ اور پیاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں شیخ طہنون بن محمد النہیان، العین کے علاقے میں حکمران کے نمائندے؛ شیخ سرور بن محمد النہیان؛ شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان؛ شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر اور شیخ نہیان بن مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر، متعددشیوخ اور اعلیٰ عہدے داراور شہری شامل تھے۔
ترجمہ: ریاض خان