ابوظہبی، 3 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ای & کی جانب سے اتصالات نے 5جی نیٹ ورکس کی تیزی سے ترقی کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا، جو متحدہ عرب امارات میں وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے جدید دور کی نمائندگی کرتا ہے۔
وائٹ پیپر ملک کی 5جی -ایڈونسڈ میں منتقلی میں ای & کی جانب سے اتصالات کے کردار اور عالمی معیارات پر عملدرآمد کے حوالے سے اس کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے ہے۔ اس میں کمپنی کی سنگ میل کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے،جن مین 2019 میں 5جی این ایس اے کا آغاز اور 2021 میں 5جی ایس اے کی تیاری کا اعلان شامل ہیں۔
اتصالات وائس اوور نیو ریڈیو (وی او این آر) اور نیٹ ورک سلائسنگ جیسی کامیابیوں کے ساتھ ابطوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی نے فکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیو اے) اور اسمارٹ فونز کے لیے 5جی ایس اے میں توسیع کی ہے، جس کا مقصد صارفین اور کاروباری اداروں کو اعلیٰ معیار، قابل بھروسہ، اور تیزترین رابطوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اتصالات کے چیف ٹیکنالوجی اور انفارمیشن آفیسر خالد مرشد نے کہاکہ ہمیں اپنا وائٹ پیپر جاری کرنے پر فخر ہے جو یو اے ای میں 5جی ٹیکنالوجی کی ترقی میں تکنیکی مہارت اور قیادت کے لیے ہمارے عزم کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے ہمارے فعال طریقہ کار اور جدت کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔
جی آئی ٹیکس 2023 کے دوران 13.2 جی بی پی ایس کی تیز ترین 5جی ایس اے اسپیڈ کے حالیہ مظاہرے کے ذریعے اتصالات نے یو اے ای کو موبائل اسپیڈ میں عالمی رہنمابنانے میں معاونت فراہم کی 18 صفحات پر مشتمل دستاویز صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ای & کی جانب سے اتصالات کی پیشکشوں پر روشنی ڈالتی ہے، جو کہ کمپنی کے عالمی ٹیکنالوجی کے معیارات کے ساتھ تیاری اور تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پروجیکٹ (جی پی پی 3) کے ساتھ منسلک 5جی-ایڈوانسڈ تعیناتی کے ذریعے رابطے کے اگلے مرحلے کی تیاری کا ثبوت ہے۔
وائٹ پیپر اس لنک کے ذریعے دستیاب ہے: https://ddei5-0-ctp.trendmicro.com:443/wis/clicktime/v1/query?url=https%3a%2f%2fwww.eand.com%2fcontent%2fdam %2feand%2fassets%2fdocs%2fgeneral%2f5G%2dadvanced%5fthe%5future%5fof%2520%5fwireless%5fcommunications%5fin%5fuae.pdf&umid=AEF44BB8-0E08-B1367825678-0E08-36825678-08-08-3626B8-0EF 5ce28fd68eb9a7ec329bc969db531b0e24-6a7970e616aea7389d714d66baa0d08b09694fd1
ترجمہ۔تنویرملک