بھاری گاڑیوں سے کاربن اخراج کے معیارات پر 98 فیصد عملدرآمد کیا جارہا ہے:آر ٹی اے

دبئی، 3 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کمرشل ٹرانسپورٹ اداروں، خاص طور پر ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی جانب سے کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے معیارات پر عمل پیرا ہونے کو سراہا ہےجو تقریباً 98 فیصد عملدرآمد کی متاثر کن شرح حاصل کررہے ہیں۔

لائسنسنگ ایکٹیویٹیز مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ ٹیموں نے آر ٹی اے کے کارپوریٹ ایڈمنسٹریٹو سپورٹ سروسز سیکٹر،ایڈمنسٹریشن سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر معائنہ اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ یہ مہم دبئی پولیس ہیڈکوارٹراورامارات ٹرانسپورٹ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے تعاون سے چلائی گئی جس کا بنیادی مقصد بھاری گاڑیوں سے کاربن اخراج کو کم کرنے کی اہمیت پرزور دینا تھا۔

آر ٹی اے کی لائسنسنگ ایجنسی میں لائسنسنگ سرگرمیوں کی نگرانی کے ڈائریکٹر عیسیٰ الاميری نے ان کمپنیوں کی جانب سے عملدرآمد کیے جانے پربھاری گاڑیوں کی مالکان کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی پابندی کی شرح تقریباً 98 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ان کمپنیوں کی اعلیٰ سطح کی آگاہی اور عزم کی عکاسی ہے۔ یہ نتائج ایک ہفتہ طویل معائنہ مہم کے دوران حاصل کیے گئے جس میں دبئی کی مختلف اہم شاہرات پر مختلف بھاری گاڑیاں شامل تھیں۔

الامیری نے کہا کہ آر ٹی اے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے اور شاہراہوں پر ٹریفک حفاظت کو بڑھانے کے لیے مختلف مہمات کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔ان مہمات میں تعلیم اور بیداری پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں جن کامقصد ڈرائیوروں کو تکنیکی خصوصیات اور ٹریفک سیفٹی کے معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

جو ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کے محفوظ آپریشن کو کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوششیں نقل و حمل کی حفاظت کو بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کو یقینی بنانے کے لیے آر ٹی اے کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک