خالد بن محمد بن زاید کا مہرہ بنت خالد النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ابوظبی، 2جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں البطین کی تعزیتی مجلس میں محترمہ شیخہ مہرہ بنت خالد بن سلطان النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے شیخ سرور بن محمد النہیان، شیخ طہنون بن سعید النہیان اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ تعزیتی مجلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن خلیفہ النہیان ،عزت مآب شیخ زاید بن حمدان بن زاید النہیان، چیئرمین نیشنل میڈیا آفس؛ شیخ نہیان بن مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر؛ شیخ خلیفہ بن حمدان بن محمد النہیان اور وزیر مملکت شیخ شخبوت بن نہیان النہیان نے بھی شرکت کی۔

ترجمہ: ریاض خان