متحدہ عرب امارات کی جانب سےدو اسرائیلی وزراء کے بیانات کی شدید مذمت
ابوظہبی، 4 جنوری، 2024 (وام) - متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کے انتہا پسندانہ بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے اور بستیوں کی تعمیر کے علاوہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔