متحدہ عرب امارات کی کوئی قومی ایئرلائن بوئنگ 737 میکس 9 نہیں چلا رہی:جی سی اے اے

ابوظہبی، 7 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کوئی بھی قومی ایئر لائن بوئنگ 737- میکس 9 طیارے نہیں چلا رہی ہے،6 جنوری کو امریکی کمپنی کے بوئنگ 737- میکس 9 طیارے میں تکنیکی خرابی کا واقعہ پیش آیاتھا۔

یہ بیان جی سی اے اے کی جانب سے ایک امریکی کمپنی کے بوئنگ 737 میکس 9 کے واقعے کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے)نے مطلوبہ معائنے تک درجنوں بوئنگ 737 میکس 9 کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی سی اے اے نے وضاحت کی کہ مذکورہ ہوائی جہاز کے ماڈل سے متعلق ریکارڈ کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں ایف اے اے کے اعلانات اور ہدایات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور وہ اس سلسلے میں تمام اپ ڈیٹس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک