فجیرہ، 7 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ 8 جنوری کو عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی کی امارت فجیرہ کے ولی عہد کے عہدے پر تقرری کی 17 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
8 جنوری 2007 کو،سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی نے شیخ محمد کو امارت فجیرہ کا ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا۔
عزت مآب شیخ محمد کے ولی عہد بننے کے بعد سے، فجیرہ کی امارت نے سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی کے راستے اور وژن کی پیروی کرتے ہوئے بہت سی اہم کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل کی ہیں۔ فجیرہ نے تب سے مسلسل ترقی کی اور حکومتی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں ہر سطح پر معیاری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
شہرت یافتہ عالمی منزل
فجیرہ کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی نے پائیدار سیاحت اور اس کے منصوبوں پر بہت زیادہ توجہ دی جو کہ "فجیرہ ویژن 2030" کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عالمی مسابقتی اشاریوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ایک سرکردہ عالمی منزل بن سکے۔ انہوں نے ایڈونچر ٹورازم اور کھیلوں کے تصور کو فروغ دینے کے لیے فجیرہ ایڈونچر پارک بھی قائم کیا، جس سے امارات اس شعبے کا ایک بڑا مرکز بن گیا۔
ثقافت اور آرٹس کے شعبے میں نمایاں مقام
فجیرہ کی حکومت ثقافت اور فنون کے شعبے کو بہت اہمیت دیتی ہے، کیونکہ ولی عہد بہت سے ثقافتی منصوبوں اور اقدامات کو سپانسر کرتے ہیں جنہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافتی اور کمیونٹی کے کام کے میدان میں امارات کی موجودگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عزت مآب شیخ محمد بن حمد الشرقی کی جانب سے متعدد ثقافتی، تھیٹر، فنکارانہ، اور کمیونٹی سرگرمیوں کی حمایت کی بدولت 2007 کے بعد سے، امارت فجیرہ مسلسل ثقافتی احیاء کا تجربہ کر رہی ہے،جن میں تھیٹر، پرفارمنگ آرٹس، پلاسٹک اور فائن آرٹس کے شعبے شامل ہیں۔ اس نے بہت سے ثقافتی منصوبے اور اقدامات شروع کیے ہیں جن کا مقصد انسانی اقدار کا اشتراک اور علم کو پھیلانا ہے، جنمیں خاص طور پر "فلسفہ ہاؤس" پروجیکٹ، "البدر انیشیٹو"، اور فجیرہ فائن آرٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام "فجیرہ بین الاقوامی مقابلہ برائے عربی خطاطی" کی اسپانسر شپ شامل ہیں۔
کھیلوں کا شعبہ
فجیرہ کے ولی عہد نے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے اداروں کو بہت توجہ اور مدد دی ہے، معاشرے میں کھیلوں کے فوائد اور متحدہ عرب امارات میں جامع ترقی کی حمایت میں اس کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔
اس تناظر میں، شیخ محمد بن حمد فجیرہ مارشل آرٹس کلب کے صدر ہیں اور متعدد اہم ترین بین الاقوامی کھیلوں کی چیمپئن شپ اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو سپانسر کرتے ہیں جو فجیرہ کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہیں۔
تعلیم اور انسانی وسائل کو بااختیار بنانا
تعلیمی سطح پر، فجیرہ کے ولی عہد نے افراد کے مطالعہ اور علم کے کردار کو مضبوط کیا ہے، انہیں ایسی مہارت اور علم فراہم کیا ہے جو ان کی انسانی اور سماجی بیداری کو بلند کرتا ہے۔
شیخ محمد بن حمد فجیرہ گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ہیں، جس کا مقصد امارت فجیرہ میں حکومتی شعبے میں بہترین کارکردگی، انسانی توانائیوں کو فروغ دینے، فضیلت اور تخلیقی صلاحیتوں کی پالیسی کی حمایت کرنا ہے۔
ماحولیات و پائیداری
ماحولیاتی سطح پر، شیخ محمد بن حمد فجیرہ انوائرمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں، اور وہ فجیرہ کی امارت میں جنگلی حیات اور نیچرل ریزرو کے شعبے میں اہم ماحولیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں۔
شہد کی مکھیوں کی تحقیق پر فجیرہ بین الاقوامی کانفرنس ان کی سرپرستی میں خطے اور دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلے ایونٹ کے طور پر شروع کی گئی ، جس کا اہتمام فجیرہ انوائرنمنٹ اتھارٹی نے فجیرہ ریسرچ سنٹر کے تعاون سے کیا تھا۔ وہ کسانوں اور ماحولیات سے متعلق پیشوں میں کام کرنے والوں پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔
معیشت اور کاروبار
سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی کی ہدایت کے ساتھ، فجیرہ کی حکومت عالمی کمپنیوں کے لیے ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر امارت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور اس شعبے میں ایک اعلیٰ مقام کے طور پر کام کرنے کی خواہشمند ہے۔ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی خدمات کے شعبے کا، عالمی توانائی کی منڈیوں کی حمایت میں امارات کے اسٹریٹجک کردار کو مزید تقویت دیتا ہے۔
فجیرہ کے ولی عہد انرجی مارکیٹس فورم کے اہداف اور نتائج کی پیروی کرنے کے خواہاں ہیں، جس کی فجیرہ سالانہ میزبانی کرتا ہے۔
کامیابیاں
2023 میں، بین الاقوامی تھیٹر انسٹی ٹیوٹ اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے شیخ حمد بن محمد کو تھیٹر کے شعبے اور عالمی تھیٹر تحریک کے لیے ان کی حمایت کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا۔ انہیں بین الاقوامی تائیکوانڈو فیڈریشن کی طرف سے انسانی ہمدردی کے کاموں اور اس کھیل سے وابسہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر "انسان دوست شخصیت آف دی ایئر 2023" کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فجیرہ کے ولی عہد نے 2017 میں "اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر" کا ایوارڈ بھی جیتا، 2012 میں کرانس مونٹانا فورم کی جانب سے "فاؤنڈیشن ایوارڈ فار لیڈرشپ ان دی فیلڈز آف اکنامک ڈویلپمنٹ" ایوارڈ، اور 2018 میں بین الاقوامی تائیکوانڈو فیڈریشن سے تائیکوانڈو میں آٹھویں ڈگری کا بلیک بیلٹ حاصل کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک