دہشتگرد تنظیم اخوان المسلمون کے 84 ملزمان کو ملک کی قومی سلامتی عدالت کے حوالے کر دیاگیا

ابوظبی، 6جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشمسی نے 84 مدعا علیہان جن میں زیادہ تر متحدہ عرب امارات میں اخوان المسلمون کی دہشت گرد تنظیم کے ارکان ہیں کو متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے ارتکاب کے مقصد سے ایک اور خفیہ تنظیم قائم کرنے کے الزام پر ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل (سٹیٹ سیکورٹی کورٹ) کے حوالے کر دیا ہے۔

مدعا علیہان نے اس جرم اور اس کے شواہد کو 2013 کے مقدمہ نمبر (17) میں گرفتار کرنے اور مقدمہ چلانے سے پہلے چھپایا تھا۔ اٹارنی جنرل نے مکمل تفتیش کے ذریعے جمع کیے گئے شواہد پر عمل کرتے ہوئے ہر مشتبہ کے لیے قانونی نمائندگی کے ساتھ اس جرم کی تفصیلات کی تحقیقات کا حکم دیا۔

تقریباً چھ ماہ کی تفتیش کے بعد احتیاط سے جرم کی تفصیلات اور اس کے کمیشن کے کافی ثبوت ملنے پر اٹارنی جنرل نے مدعا علیہان کو مقدمے کے لیے بھیج دیا۔ سٹیٹ سیکورٹی کورٹ نے اس کے بعد کیس میں عوامی مقدمے کی کارروائی شروع کی ہے اور ہر مدعا علیہ کے لیے ایک وکیل مقرر کیا ہے جس کی قانونی نمائندگی نہیں ہے۔ عدالت نے گواہوں کی سماعت بھی شروع کر دی ہے اور عوامی مقدمے کی کارروائی ابھی جاری ہے۔

ترجمہ: ریاض خان