1 بلین فالورز سمٹ نے بہتریں نیٹ ورکنگ اور شیڈول مینجمنٹ کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی

دبئی، 7 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ 1 بلین فالورز سمٹ نے اے آئی سے آپریٹ ہونے والی جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے، جو شرکا کے تجربے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

ایپل اسٹور اور گوگل پلے دونوں پر دستیاب، یہ پلیٹ فارم نیٹ ورکنگ، شیڈول مینجمنٹ اور اسپانسرکی انگیجمنٹس کو آسان بناتے ہوئے صارفین کو ایک ہائپر پرسنلائزڈ سمٹ کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔

امارات ٹاورز اور میوزیم آف دی فیوچر میں 10 سے 11 جنوری تک نیو میڈیا اکیڈمی کے زیر اہتمام، اس سمٹ کا مقصد مواد کی تخلیق، سوشل میڈیا، اور ڈیجیٹل اختراع کے لیے اصول وضوابط کو دوبارہ مرتب کرنا ہے۔

جدید موبائل ایپلیکیشن اے آئی سے چلنے والی میچ میکنگ کی صلاحیتوں کی حامل ہے جو شرکا اور اسپانسرز کو ایسے افراد سے جوڑنے کے لیے جدید الگورتھم کا استعمال کرتی ہے جو ایک جیسے دلچسپ، متعلقہ پیشوں اور مہارت کا اشتراک کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ایپ کے اندر ون آن ون ویڈیو میٹنگز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

ایپ 2 روزہ ایونٹ کے دوران سرگرمیوں اور ذاتی ملاقاتوں کو آسان بنانے کے لیے حسب ضرورت ایجنڈا اور اطلاعات پیش کرتی ہے۔ ایپ کےپرائیویٹ میسجنگ فیچر سے فوری کمیونیکیشن کی جاسکتی ہے۔

ایپ پر فلٹرنگ اور سرچنگ کی خصوصیات کے ساتھ ایک شیڈول پیج نجی موجود ہے ، جس سے شرکاء آسانی سے اپنے ایجنڈے کو ترتیب دے سکیں گے ۔ میٹنگ کیلنڈر کی مطابقت گوگل اور ایپل کیلنڈر سمیت کیلنڈر ایپس کے ساتھ انضمام کو یقینی بناتی ہے۔ کہانیوں اور مضامین کا اضافہ، جس میں جھلکیاں، اعلانات، اور موزوں مواد شامل ہیں، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شرکاء کو سمٹ اور ان کے شراکت داروں اور سپانسرز سے ذاتی نوعیت کا مواد مل سکے۔

اس سالکی سمٹ کے شراکت دار اور اسپانسرز "ورچوئل بوتھس" سے بھی مستفید ہوں گے جو اپنے برانڈ کی نمائش، لیڈز اکٹھا کرنے، اور ملٹی میڈیا مواد اور انٹرایکٹو خصوصیات جیسے پول، چیٹس اور فارمز کے ذریعے امکانات کو مشغول کرنے کے لیے جامع جگہوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔ایک آسان آر ایس وی پی خصوصیت سیشن کی حاضری اور صلاحیت کو بہتر بنائے گی ، جس سے سربراہی اجلاس میں سب کے لیے موزوں اور آرام دہ تجربہ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

1 بلین فالورز سمٹ ایپ کے ساتھ، شرکاء ایک پرکشش، اور انتہائی ذاتی نوعیت کا تجربہ حاصل کرسکیں گے ، جو ایونٹ کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور نتیجہ خیز بنائے گا ۔ اس سال کی سمٹ اپنے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو مزید فروغ دے گی جس میں 75پلس مقررین، 6,500پلس شرکاء، اور 40پلس سیشنز اور ورکشاپس شامل ہیں۔ 2024 ایڈیشن کے اور بھی وسیع اور بہتر ہونے کی توقع ہے، 100پلس ماہرین کی زیرقیادت سیشنز، کلیدی تقاریر، فائر سائیڈ چیٹس، مباحثے اور ورکشاپس میں 190پلس مقررین شریک ہوں گے ۔ سمٹ کے دوسرے ایڈیشن میں 7,000 افراد کی شرکت متوقع ہے،جن میں 3,000 مواد کےتخلیق کار بھی شامل ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک