شارجہ، 7جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور شارجہ رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے شارجہ رئیل اسٹیٹ نمائش کے نئے ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نمائش شارجہ کے ولی عہد اور نائب حکمران شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی سرپرستی میں 17سے20 جنوری تک ایکسپو سینٹر شارجہ میں ہوگی۔
ایک میڈیا بریفنگ کے دوران انتظامی کمیٹی نے ملک کے اندر اور باہر سے 372 سے زیادہ نئے رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی شرکت کا اعلان کیا جن میں متحدہ عرب امارات، سلطنت عمان، اردن، جارجیا، مصر اور ترکی کے رئیل اسٹیٹ منصوبے شامل ہیں۔ مزید برآں نمائش میں خصوصی طور پر بڑے شریک رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے پیشکشیں بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شرکت کرنے والی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے نمائش کی جگہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ گزشتہ ایڈیشن میں خصوصی سرمایہ کاری کے سودوں اور فروخت اور لین دین کی اعلیٰ قدر کے حوالے سے حاصل کی گئی نمایاں کامیابی تھی۔ توقع ہے کہ نمائش کےپچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں نئے ایڈیشن میں بے مثال شرکت ہوگی۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا ہےکہ نمائش کا ہر ایڈیشن مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کو پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں فورمز، پینل مباحثے، ورکشاپس اور خصوصی صنعتی مذاکرے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شامل ہیں۔ یہ صنعت کے اہم ماہرین اور مارکیٹ لیڈرز کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔
اس نمائش کو سرکاری طور پر شارجہ ڈپارٹمنٹ آف ٹاؤن پلاننگ اینڈ سروے، شارجہ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، شارجہ سٹی میونسپلٹی اور شارجہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے شارجہ براڈکاسٹنگ اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی کی میڈیا اسپانسرشپ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
شارجہ رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز احمد الشمسی نے کہاکہ اس سال یہ نمائش ایک ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب امارات مختلف تجارتی، صنعتی اور رہائشی منصوبوں کے آغاز کا مشاہدہ کر رہی ہے جو مسلسل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امارت سرمایہ کاری اور سرمائے کو راغب کر رہی ہے اور اسی وجہ سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں رہائشی جائیداد کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کے مطالبے کو نومبر 2022 میں جاری کردہ شارجہ ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر (30) کے ذریعے پورا کیا گیا اور اس میں اضافہ کیا گیا جس نے منظوری حاصل کرنے کے بعد تمام قومیتوں کو رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے شعبوں اور منصوبوں میں وقت کی پابندی کے بغیر ہر قسم کی رئیل اسٹیٹ کی ملکیت کی اجازت دی۔
انہوں نے نشاندہی کیکہ شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اس طرح کے دانشمندانہ فیصلے اہم ہیں۔ ان میں ACRES 2024 کے شو کے دنوں میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین پر خرید و فروخت کی فیس کی خصوصی رعایت شامل کریں۔ یہ رئیل اسٹیٹ شعبے کی حمایت کرنے والے نظیر فیصلوں کی ایک سیریز میں شامل ہوتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے ایک مضبوط محرک کی نمائندگی کرتے ہیں اور رئیل اسٹیٹ شعبے کو سپورٹ کرنے اور اسے مزید پائیدار ترقی کے عوامل فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
ایس سی سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد امین العودھی نے کہاکہ یہ نمائش سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ٰ ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی مسلسل حمایت کی بدولت شارجہ کی شاندار ترقی اور نمو کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے کہاا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر امارات میں معاشی تنوع کی حکمت عملی کے ستونوں میں سے ایک ہے کیونکہ شارجہ کی ایک وسیع شہری نشاۃ ثانیہ کی خصوصیت ہے جس نے ایک اہم عالمی منزل کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔
العودھی نے اپنے بیان کے اختتام پر کہاکہ، "ایس سی سی آئی اس ایونٹ کے انعقاد کو جاری رکھنے اور اسے اپنے مقاصد کے حصول کے قابل بنانے کا خواہاں ہے، جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو اضافی ترغیب دینے، اس کی سرگرمی میں اضافہ کرنے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔"
ترجمہ: ریاض خان