شارجہ، 8 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ اسٹیل فیب نمائش کے 19واں ایڈیشن آج ایکسپو سینٹر شارجہ (ای سی ایس) میں شروع ہوگیا جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا تجارتی پروگرام ہے۔
شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے تعاون سے ایکسپو سینٹر کے زیر اہتمام، اسٹیل فیب 2024 میں 300 بڑےعالمی مینوفیکچررز، پروڈیوسرز، اور سپلائرز اپنی جدید مصنوعات کی نمائش پیش کررہے ہیں، جو امریکہ، چین، ہندوستان، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اور ہالینڈ سمیت 35 ممالک کی کمپنیوں اور فیکٹریوں کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔اس تقریب میں ممتاز مقامی اور علاقائی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
11 جنوری تک جاری رہنے والی اس نمائش کا افتتاح ایس سی سی آئی کے چیئرمین اور ایکسپو سینٹر شارجہ کے چیئرمین عبداللہ سلطان العویس نے کیا،شارجہ سٹی کی میونسپل کونسل کے چیئرمین سالم علی المھیری کے علاوہ ایس سی سی آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ای سی ایس بورڈ آف ڈائریکٹرزکےکئی اراکین،ایس سی سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد امين العوضی،ایکسپو سینٹر شارجہ کے سی ای اوسیف محمد المدفع کے علاوہ متعدد سرکاری افسران، تاجر، سرمایہ کار، صنعت کار اور اسٹیل کی صنعت میں کام کرنے والی اعلیٰ عالمی کمپنیوں اور کارخانوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
عبداللہ سلطان نے کہا کہ ہم نے اسٹیل فیب میں عالمی شرکت میں ایک قابل قدر اضافہ دیکھا ہے، جس نے لوہے اور اسٹیل کی صنعت کو مضبوط رفتار فراہم کی ہے ۔یہ اس شعبے کے لیے حکومتی تعاون کی وجہ سے ہے، جو متعدد مینوفیکچرنگ سیکٹرز اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ نمائش مہارت اور تجربے کے تبادلے، بڑھتی ہوئی جدت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چوتھے صنعتی انقلاب کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور آلات سے فائدہ اٹھانے کا ایک موقع ہے۔
اس موقع پر المدفع نے کہا کہ اسٹیل فیب کے اس ایڈیشن میں اس شعبے کے بین الاقوامی اور علاقائی رہنما شریک ہیں ، جن میں پہلی بار شارجہ میں شرکت کرنے والی عالمی کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہیں، جو اپنی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے کے لیے آ رہے ہیں۔ اس سے ان سرمایہ کاروں کے درمیان نمائش کے کردار میں اضافہ ہوگا جو ایونٹس کے پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
چار روز کے دوران، اسٹیل فیب2024 میں لوہے اور سٹیل کی صنعت میں جدید ترین عالمی مصنوعات، حل اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گئ جو بڑی عالمی کمپنیوں کے زیر اہتمام پویلینز میں، کارخانوں، کمپنیوں، کاروباریوں، اور صنعتی منصوبوں کو پورا کرے گا۔ اس تقریب میں لوہے اور سٹیل کی صنعت کی جدید ترین ٹیکنالوجیز پر لائیو مظاہروں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے۔
اسٹیل فیب2024 میں روزانہ صبح 10بجے سے شام 6بجےتک کھلی رہے گی ،جس سے کمپنیوں، کارخانوں اور صنعتی پلانٹس کے نمائندوں کو ٹیکنالوجی سے چلنے والی مشینری اور آلات کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
ترجمہ۔تنویرملک