متحدہ عرب امارات کے صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی موجودگی میں ایم او یوز کا تبادلہ

احمد آباد، 9 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منگل کو یہاں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم اویوز) کا تبادلہ کیا گیا کاجس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں عزت مآب کے دورہ بھارت کے دوران ہوا۔

مندرجہ ذیل ایم اویوزکا تبادلہ کیا گیا :
• فوڈ کمپلیکس کی تعمیر میں سرمایہ کاری تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت۔
• قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت۔
• صحت کی جدید خدمات میں سرمایہ کاری تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت۔
• پائیدار، ماحول دوست اور موثر بندرگاہوں کے قیام پر مفاہمت کی یادداشت۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے سرمایہ کاری کے وزیر اورڈی پی ورلڈ کے چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے ایم اویوز کا تبادلہ کیا۔
ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر، وزیر صحت و خاندانی بہبودڈاکٹر منسکھ منڈاویہ،فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیرپشوپتی کمار پارس اورانڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے وائس چیئرمین اور سی ای او نے کی۔
ایم اویوزکے تبادلوں کی تقریب میں وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان،صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشامسی،متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی،وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور دونوں ممالک کے کئی دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

ترجمہ۔تنویرملک