شارجہ شاپنگ پروموشنز کے دوران فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا

شارجہ، 9جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے تعاون سے شارجہ شاپنگ پروموشنز میں شرکت کرنے والے سٹورز اور مالز پرفروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سیلز میں قابل ذکر اضافہ اس سیزن میں امارات کے شہروں اور خطوں میں دستیاب پرکشش رعایتوں اور پیشکشوں کی طرف متوجہ خریداروں کی مسلسل آمد کی وجہ سےہے۔ 15 دسمبر کو آغاز کے بعد سے شارجہ شاپنگ پروموشنز نے بین الاقوامی تجارتی سامان اور برانڈز کی وسیع اوردلکش سودوں اور ریفل کے مواقع کے ساتھ مقامی اور آنے والے سامعین دونوں کے دلوں کو موہ لیا ہے۔

امارت بھر کے شاپنگ مالز اس رجحان کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں جو 20 جنوری تک اپنی موسم سرما کی پیشکشوں کے حصے کے طور پر مختلف قسم کی لائیو تفریح، پروموشنل ایونٹس اور نمایاں رعایتیں پیش کر رہے ہیں۔

چیمبر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے کمیونیکیشن اینڈ بزنس سیکٹر عبدالعزیز شطاف نے کہا ہے کہ اس سیزن میں شارجہ شاپنگ پروموشنز منافع کما رہی ہیں اور ریٹیل کے شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی شارجہ چیمبر اور اس کے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اسٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان موثر تعاون کا ثبوت ہے۔

ہمارا مقصد امارات میں اقتصادی رفتار کو تیز کرنا اور ریٹیل اور سیاحت کے شعبوں کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ یہ آفرزنہ صرف بڑی رعایتیں اور تفریحی پروگرام پیش کرتی ہیں جو خاندانوں اور زائرین کو خوش کرتی ہیں بلکہ شارجہ کے سیاحتی شعبے میں نمایاں مقامات اور متنوع مواقع کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے امارت کے رہائشیوں اور زائرین دونوں پر زور دیا کہ وہ اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں اور رعایت سے فائدہ اٹھانے اور مختلف تفریحی پیشکشوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے شرکت کرنے والے مالز کا دورہ کریں۔ شارجہ شاپنگ پروموشنز میں ہزاروں دکانوں نے شرکت کی جس میں مصنوعات اور بین الاقوامی برانڈز کی ایک وسیع رینج میں ڈسکاؤنٹس، قرعہ اندازی، انعامات اور قیمتی تحائف کی ایک سیریز پیش کی گئی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان