ابوظبی، 9جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے 2024 میں اپنی خلائی تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکہ، جاپان، کینیڈا اور یورپی یونین کے ساتھ قمری گیٹ وے منصوبے کو نافذ کرنے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام اس علاقے میں اپنی قیادت کو مستحکم کرتے ہوئے خلائی پروگراموں اور مشنوں کی ایک سیریز کے ذریعے گزشتہ برسوں میں اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے اس کے عزم کی گواہی دیتا ہے۔
21ویں صدی کے اس نمایاں بین الاقوامی منصوبے میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت خلا ءمیں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اس میں سہولت فراہم کرنے، انسانیت کی خدمت کرنے اور ترقی و خوشحالی کے حصول کے لیے اس کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے اور ساتھ ہی اماراتی ٹیلنٹ اور اس میں بااثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر اس کے اعتماد کی تصدیق کرتی ہے۔
یہ منصوبہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کی غیر موجودگی کے بعد چاند پر انسانیت کی واپسی میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کا مقصد چاند کی سطح پر اترنا اور مریخ کی طرف مستقبل کے مشنوں کے لیے ایک بنیاد قائم کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات اسٹیشن کے کریو اینڈ سائنس ایئرلاک ماڈیول کو 15 سال تک چلائے گا جس میں ضرورت کے مطابق توسیع کی جاسکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایک مستقل نشست ہوگی اور وہ دنیا کے سب سے بڑے قمری اور خلائی ریسرچ پروگرام میں سائنسی طور پر حصہ ڈالے گا اور چاند پر خلاباز بھیجنے والے پہلے ممالک میں شامل ہوگا۔ اسے اسٹیشن کے ذریعہ فراہم کردہ سائنسی اور انجینئرنگ ڈیٹا تک ترجیحی رسائی فراہم کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کی چاند کی کھوج اور سطحی لینڈنگ میں دلچسپی ستمبر 2020 سے شروع ہوئی جب اس نے "راشد" نامی پہلا اماراتی قمری روور تیار کرکے لانچ کرکے چاند کی تلاش کے لیے پہلے عرب سائنسی مشن کا اعلان کیا۔
پچھلے سال اپریل میں روور چاند کے مدار تک پہنچا اور لینڈنگ گاڑی سے رابطہ منقطع ہونے سے پہلے ہی سطح کے قریب پہنچا۔ اس کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات نے چاند کی تلاش کے لیے محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) کے لیے ایک نئے مشن کا اعلان کیا جس کا نام "راشد 2" ہے جو جدید قمری روور "راشد 1" کو ڈیزائن کرنے اور اس کی تعمیر میں حاصل ہونے والی کامیابی پر استوار ہے۔ لینڈنگ کی کوشش کرنے سے پہلے چاند کے مدار تک پہنچنے والے پہلے اماراتی اور عرب ایکسپلورر بن گئے۔
متحدہ عرب امارات اس سال "MBZ-SAT" کو خلاء میں بھیجے گا جو دوسرا سیٹلائٹ مکمل طور پر تیار اور تعمیر کیا گیا ہے جسے اماراتی انجینئرز کی ایک ٹیم نے "خلیفہ سیٹ" کے بعد بنایا ہے۔ MBZ-SAT انتہائی جدید خدمات فراہم کرے گا اور یہ دنیا کے جدید ترین سیٹلائٹس میں سے ایک ہے۔ MBZ-SAT منصوبہ چوتھا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ منفرد ہے کیونکہ یہ فائدہ اٹھانے والوں کو تیزی سے اعلیٰ درستگی کا ڈیٹا فراہم کرے گا جس سے وہ پہلی بار متعلقہ حکام کے لیے خود بخود اور خود مختار طور پر مطلوبہ تصاویر کی درخواست کر سکیں گے اور انہیں براہ راست وصول کر سکیں گے۔
اماراتی خلاباز محمد الملا اور نورا المطروشی اس سال اپنی تربیت مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ مشن کے لیے مکمل طور پر تربیت یافتہ اہلکاروں کے طور پر فارغ التحصیل ہیں۔ ان کا تعلق متحدہ عرب امارات کے خلاباز پروگرام کے دوسرے بیچ سے ہے اور انہیں 2021 کے ناسا کے خلاباز پروگرام کے لیے ناساکے دس خلابازوں کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا۔ 2024 کے دوران متحدہ عرب امارات خلائی منصوبوں خاص طور پر "سرب" ریڈار سیٹلائٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور بیلٹ ایکسپلوریشن پروجیکٹ پر کام جاری رکھے گا۔ اس عرصے کے دوران اماراتی خلائی جہاز "ایم بی آر ایکسپلورر 5" ایک ارب کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرکےمریخ سے گزر کر سات ایسٹرائیڈکو تلاش کرے گا اور 2034 تک آخری ایسٹرائیڈپر اترے گا۔
ترجمہ: ریاض خان