جنیوا، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے نومبر 2023 کے دوران فضائی سفر کی کارکردگی کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ اعدوادشمار کے مطابق ہوائی سفر کی طلب 2019 کی سطح کے 99 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ہے۔
نومبر 2023 میں مجموعی ٹریفک میں (ریوینیو مسافر کلومیٹر یا آر پی کیز میں ماپا جاتا ہے) نومبر 2022 کے مقابلے میں 29.7 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ عالمی سطح پر، ٹریفک اب نومبر 2019 کی سطح کے 99.1 فیصد پر ہے۔
نومبر 2022 کے مقابلے میں بین الاقوامی ٹریفک میں 26.4 فیصد اضافہ ہوا۔ ایشیا پیسیفک کے خطے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مضبوط ترین نتائج (+63.8 فیصد) رپورٹ ہوئی جو دنیا کے تمام خطوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے۔اس خطے میں نومبر 2023 کے بین الاقوامی آر پی کیز نومبر 2019 کی سطح کے 94.5 فیصد تک پہنچ گئے۔
نومبر 2023 کے دوران ڈومیسٹک ٹریفک میں نومبر 2022 کے مقابلے میں 34.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ نومبر 2023 کی مجموعی ڈومیسٹک ٹریفک نومبر 2019 کی سطح سے 6.7 فیصد زیادہ تھی۔ چین میں یہ اضافہ نمو خاص طور پر نمایاں (+272 فیصد) رہا کیونکہ چین میں ایک سال پہلے نافذ کوویڈ کی پابندیاں ختم کردی گئیں۔ امریکہ میں ڈومیسٹک سفر، تھینکس گیونگ تہوار کی تعطیلات کی نمایاں طلب کی وجہ سے نومبر 2019 کے مقابلے میں +9.1 فیصد اضافے سے ایک نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایاٹا کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے کہا کہ ہم ہوائی سفر کے لیے 2019 کے چوٹی کے سال کو پیچھے چھوڑنے کے قریب سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ معاشی مشکلات کے باجود لوگ فضائی سفر کررہے ہیں
بین الاقوامی سفر وبا سے پہلے کی سطح سے 5.5 فیصد نیچے ہے، لیکن یہ فرق تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ اور مقامی منڈیاں اپریل سے مسلسل وبا سے پہلے کی سطح سے اوپر رہی ہیں۔
ایشیا پیسیفک ایئر لائنز کی نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 کے دوان ٹریفک میں 63.8 فیصد اضافہ ہوا، جو خطوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مضبوط ترین شرح تھی۔ صلاحیت میں 58.0 فیصد اضافہ ہوا اور لوڈ فیکٹر 2.9 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 82.6 فیصد ہو گیا۔
یورپی فضائی کمپنیوں کی نومبر 2023کے دوران ٹریفک نومبر 2022 کے مقابلے میں 14.8 فیصد بڑھ گئی۔ صلاحیت میں 15.2 فیصد اضافہ ہوا، اور لوڈ فیکٹر 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہو کر 83.3 فیصد ہو گیا۔
مشرق وسطی کی ایئر لائنز کی ٹریفک میں نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 میں 18.6 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر کی گنجائش میں ایک سال پہلے کی مدت کے مقابلے میں 19.0 فیصد اضافہ ہوا، اور لوڈ فیکٹر 0.2 فیصد پوائنٹس گر کر 77.4 فیصد ہو گیا۔
شمالی امریکہ کے فضائی کیریئرز کی ٹریفک میں نومبر2023 میں 2022 کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا۔ صلاحیت میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، اور لوڈ فیکٹر 1.4 فیصد پوائنٹس گر کر 80.0 فیصد ہو گیا۔
لاطینی امریکہ کی ایئر لائنز کی نومبر میں ٹریفک 2022 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20.0 فیصد بڑھی۔ نومبر کی گنجائش 17.7 فیصد بڑھ گئی اور لوڈ فیکٹر 1.7 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 84.9 فیصد ہو گیا، جو کسی بھی خطے میں سب سے زیادہ ہے۔
افریقی ایئر لائنز کی ٹریفک میں نومبر2023 میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 22.1 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر 2023 کی صلاحیت میں 29.6 فیصد اضافہ تاہم،لوڈ فیکٹر 4.3 فیصد پوائنٹس گر کر 69.7 فیصد ہو گیا۔
ترجمہ۔تنویرملک