ویانا، 10جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی شمالی مقدونیہ میں 50 ملین یوروکے قرض کے ساتھ کثیر سیکٹر اصلاحاتی پروگرام کی حمایت کر رہا ہے۔ فنڈنگ توانائی اور مالیاتی شعبوں کی موسمیاتی تبدیلی کو تقویت دے گااور پائیدار عوامی مالیات کو مضبوط کرے گا۔ اوپیک فنڈ کی پالیسی پر مبنی قرضہ عالمی بینک کی جانب سے 100 ملین ڈالر کے ترقیاتی پالیسی آپریشن سے پورا کیا جائے گا۔ اوپیک فنڈ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ فنڈنگ توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے، قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں آگاہی اور انتظام کے ذریعے توانائی اور مالیاتی شعبوں کی موسمیاتی منتقلی میں معاونت کرے گی۔ یہ مالیاتی شعبے کے استحکام کی حفاظت کرتے ہوئے عوامی مالیات کی پائیداری کو بھی مضبوط کرے گی۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر حکام یورپی یونین کی ہدایات کے مطابق مالی استحکام اور ادائیگی کے نظم و ضبط کو تقویت دینے جیسے مسائل پر بھی توجہ دیں گے۔ ادارہ جاتی فریم ورک کی مضبوطی سے میکرو اکنامک نمو کو تقویت ملے گی۔ ترجمہ: ریاض خان