ڈی سی ٹی ابوظہبی نے سب سے بڑی زرعی تقریب کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ابوظہبی، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ محکمہ ثقافت و سیاحت - ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) نے دنیا کے سب سے بڑے ایگری کلچر سبق کا اہتمام کرتے ہوئے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے،
الباہیہ کے گریشیا فارم میں ہونے والے اس لیسن میں 290 سے زیادہ شرکا نے شرکت کی جن میں ہوٹل کا عملہ، طلباء، نامیاتی کاشتکاری کے ماہرین اور تجربہ کار کسان شامل تھے۔
صدارتی عدالت میں بین الاقوامی امور دفتر کی سربراہ مریم بنت محمد المہیری نے شرکا کے لیے ایک ویڈیو پیغام دیا ، ابوظہبی ایگریکلچرل کلب کے صدر شیخ احمد بن حمدان النہیان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
ڈی سی ٹی ابوظہبی میں العین اور الظفرہ ریجنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سعید الظاہری نے تقریب کا افتتاح کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں کی موجودگی میں تقریب میں ڈی سی ٹی ابوظہبی کے عالمی ریکارڈ ساز اقدام میں جدید ٹیکنالوجی سے لے کر ابوظہبی کی منفرد آب و ہوا کے لیے ڈیزائن کردہ جدید آبپاشی کے نظام تک ماحول دوست کاشتکاری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ڈیپارٹمنٹ نے دل چسپ مباحثوں، ہینڈ آن ورکشاپس، اور انٹرایکٹو مظاہروں کے انعقاد کے لیے سہولت بھی فراہم کی، جس سے شرکاء کو امارات کے لیے ایک سرسبز مستقبل کو فروغ دینے میں فعال طور پر حصہ لینے کا موقع ملا ۔
ترجمہ۔تنویرملک