دبئی، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ "دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت" میوزیم آف دی فیوچر میں "1 بلین فالورز سمٹ" کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے دن جیک ایپلبی نے بصیرت انگیز گفتگو کی اور ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر هدى الخزيمی کے درمیان ایک دلچسپ بحث کا انعقاد کیا گیا۔
"Niche Down or Go Broke"
مائیکروسافٹ اورBeats by Dre جیسے بڑے برانڈز کے سوشل میڈیا اشتہارات میں 15 سالہ طویل پس منظر کے حامل تجربہ کار سماجی حکمت عملی کے ماہر جیک ایپلبی نے "Niche Down or Go Broke" کے عنوان سے گفتگو کی ۔
گفتگو میں کامیابی کی حکمت عملی کے طور پر Niche Down کے خیال پر زور دیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مخصوص مقام تلاش کرنا نہ صرف فالورز کے لیے ایک حقیقی وجہ پیدا کرتا ہے بلکہ برانڈز کے لیے اسپانسر اور تعاون کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ انہوں نے صرف شخصیت پر انحصار کرنے کے خلاف خبردار کیا۔
مواد کے تخلیق کاروں کو اپنا مقام دریافت کرنے میں مدد کرنے کے لیے، انہوں نے کچھ سوالات کیے کہ "آپ کس چیز کے بارے میں پرجوش ہیں، اور آپ کی مہارت کیا ہے؟" انہوں نے تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے پسندیدہ مضامین کا انتخاب کریں۔ انہوں نے مواد کی تخلیق میں ایک منفرد نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ کامیابی کے لیے دوسروں کی ترکیبیں نہ اپنائیں۔ بلکہ آپ کا منفرد نقطہ نظر وہی ہے جو آپ کے مواد کو نمایاں کرتا ہے۔ ایسا مواد بنائیں جس پر آپ کو فخر ہو ،‘‘
کیا اے آئی سوشل میڈیا پر قبضہ کرلے گا؟
کیا اے آئی سوشل میڈیا پر قبضہ کرلے گا؟ کے عنوان سے ایک دلچسپ بحث میں یہ بات سامنے آئی کہ آیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سوشل میڈیا کی بہتری میں حصہ ڈالے گی یا اس کے زوال کا باعث بنے گی۔ ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹرھدی الخزيمی نے فکر انگیز گفتگو کی جس سے سامعین ڈیجیٹل دائرے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبورہوگئے۔
اپنے مشہورسائنس پوڈ کاسٹ "Sciware" اور ٹی وی شو Al-Alemon کے حوالے سے معروف ڈاکٹر قاسم نے مثبت تبدیلی کے لیے اے آئی کی صلاحیت کے حوالے سے کہا کہ مصنوعی ذہانت، جب اخلاقی طور پر استعمال کی جاتی ہے تو ہ سوشل میڈیا کے ساتھ ہمارے تعامل کے طریقے میں انقلاب لا سکتی ہے،" انہوں نے صارفین کے لیے مواد کی سفارشات کو بہتر بنانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
اس کے برعکس، نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی میں سائبرسیکیورٹی کے ماہر ڈاکٹر الخزیمی نے احتیاط کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی، اگر ان کی جانچ نہ کی گئی تو، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ساکھ اور بدترین صورت حال میں، خود انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ پیدا ہوجائے گا ۔اے آئی سے تیار کردہ اکاؤنٹس کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ غلط معلومات اور ہیرا پھیری اور مصنوعی جنرل انٹیلی جنس کے ممکنہ تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔
سعود الکعبی کے زیر انتظام، مباحثے میں سامعین کو ایک جاندار تبادلوں میں شرکت کا موقع ملا ۔ اماراتی اداکار اور ٹی وی پریزینٹر نے پیچیدگیوں کو نفاست کے ساتھ نیویگیٹ کرتے ہوئے موضوع کی متوازن تحقیق کو یقینی بنایا۔
مواد کے تخلیق کاروں کے لیے کنیکٹیویٹی اور پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ کے ساتھ، 1 بلین فالورز سمٹ میں 7,000 سے زائد شرکاء شریک ہیںجس میں 95پلس ممالک سے 195 سے زیادہ مقررین بھی شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک