دبئی، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے پیپل آف ڈیٹرمینیشن ایمپاورمنٹ کونسل نے دبئی پولیس کی ویب سائٹ پر"یونیورسل ایکسیسبلٹی پیک" سروس کا آغازکیا ہے جس کا مقصد پرعزم لوگوں کے لیے آسان اور صارف دوست تمام خدمات تک رسائی یقینی بنانا ہے۔
یہ سروس پرعزم لوگوں کو بااختیار بنانے کی قومی پالیسی اور " مائی کمیونٹی۔۔ایک شہر ہر ایک کے لیے"کے اقدام سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد دبئی کو پرعزم لوگوں کے لیے ایک دوستانہ شہر بنانا ہے۔
دبئی پولیس میں پیپل آف ڈیٹرمینیشن ایمپاورمنٹ کونسل کے چیئرمین میجر عبداللہ حمد الشامسی نے کہا کہ دبئی پولیس کی ویب سائٹ پر "یونیورسل ایکسیسبلٹی پیک" سروس کا آغاز،دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کی رہنمائی میں فورس کی پرعزم لوگوں کے لیے مختلف خدمات تک آسان اور آسان رسائی کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پرعزم لوگوں کی خوشی اور معیار زندگی کو بڑھانے کے دانشمند قیادت کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔
الشامسی نے کہا کہ " ایکسیسبلٹی پیک" سروس اب پرعزم لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔ وہ دبئی پولیس کی ویب سائٹ پر جا کر اور 'پیپل آف ڈیٹرمینیشن' لوگو کے ساتھ بائیں جانب آئیکن پر کلک کر کے آسانی سے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سادہ کلک کے ساتھ، "یونیورسل ایکسیسبلٹی پیک" سروس فوری طور پر ظاہر ہو جائے گی، جس میں متعدد دیگر خدمات بشمول سمارٹ ریڈر پروگرامایک ورچوئل سائن لینگوئج مترجم، توجہ کی کمی اور پڑھنے میں دشواری والے افراد کے لیے مدد کی ترتیبات مرگی کے مریضوں کے لیے معاونت اور بصارت سے محروم افراد اور دیگر بصری معذور افراد کے لیے رنگ کے برعکس خصوصیت شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کو پرعزم لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سروس کے مواد کا 131 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔
الشامسی نے مزید بتایا کہ "یونیورسل ایکسیسبلٹی پیک" سروس پرعزم کے حامل افراد کے لیے صارف تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے لیے خصوصیات پیش کرتی ہے، جس میں ویب سائٹ اور سروس کے استعمال کے لیے ترجیحی فونٹ کی اقسام کو منتخب کرنے اور کریکٹر اسپیسنگ، لفظوں کی جگہ، لائن اسپیسنگ، ٹیکسٹ سائز کو ایڈجسٹ کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "پرعزم افراد کے لیے خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کی سہولت کے لیے ایک وقف ویب سائٹ کا نقشہ فراہم کیا گیا ہے۔"
ترجمہ۔تنویرملک
دبئی پولیس کی ویب سائٹ پر 'یونیورسل ایکسیبلٹی پیک' سروس کا آغاز