ابوظبی، 10جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ عرب اسٹاک مارکیٹیں 2023 میں ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئیں اورمتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مضبوط کارکردگی کے باعث انہوں نے مجموعی طور پر493 ارب ڈالر (1.81 ٹریلین درہم ) کامشترکہ منافع کمایا۔ امارات نیوز ایجنسی، وام کی طرف سے اکھٹے کیے گئے سرکاری اعدادشمار کے مطابق عرب اسٹاک ایکسچینجوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2023 کے آخر میں تقریباً 4.558 ٹریلین، 216 ملین اور 586 ہزار ڈالر تک بڑھ گئی جو کہ 2022 کے آخر میں تقریباً 4.65 ٹریلین، 559 ملین اور 3 ڈالر تھی۔ متحدہ عرب امارات نے اسکی قیادت کی جس نے اس کی مارکیٹ ویلیو میں 117.5 ارب ڈالرکا اضافہ کیا جو گزشتہ سال کے آخر تک 990.6 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ اس قابل ذکر کارنامے کو ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ دونوں میں مضبوط ترقی کے ذریعے تقویت ملی۔ اے ڈی ایکس نے اپنے کیپیٹلائزیشن میں 88.8 ارب ڈالرکا اضافہ کیا جو بڑھ کر 803.4 ارب ڈالرتک پہنچ گیا جبکہ ڈی ایف ایم نے28.7 ارب ڈالرکا اضافہ دیکھا جس سے اس کی کل مارکیٹ ویلیو 187.2ارب ڈالرہوگئی۔ سعودی اسٹاک ایکسچینج نے 368.2 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل کیا اور اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو 3 ٹریلین ڈالرسے زیادہ کر دیا۔ مصر کی سٹاک ایکسچینج نے بھی متاثر کن فائدہ اٹھایا 16.8 ارب ڈالر کا اضافہ کیا اور اس کی مارکیٹ ویلیو کو 55.6 ارب ڈالر تک بڑھا دیا۔ کاسا بلانکا سٹاک ایکسچینج 9.6 ارب ڈالر بڑھ کر 63.2 ارب ڈالر اور بیروت سٹاک ایکسچینج 5.9 ارب ڈالر بڑھ کر 20.4 ارب ڈالر ہو گئی۔ قطر اسٹاک ایکسچینج نے رفتار برقرار رکھی اور 4.5 ارب ڈالر کا اضافہ کرکے 171.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی امید افزا فائدہ دیکھا گیا۔ دمشق 4.27 ارب ڈالر، مسقط 170.3 ملین ڈالر بڑھ کر 61.8 ارب ڈالر اور تیونس نے 137.5 ملین ڈالر کا اضافہ کرکے 7.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ سال 2023 کے آخر تک کویت اسٹاک ایکسچینج 131.6 ارب ڈالر، عمان اسٹاک ایکسچینج 23.9 ارب ڈالر، بحرین اسٹاک ایکسچینج 20.6 ارب ڈالر اور فلسطین اسٹاک ایکسچینج 4.62 ارب ڈالرتھی۔ ترجمہ؛ ریاض خان