"مواد کی تخلیق چھوٹی چیزوں پر توجہ دینے سے ہے"، مشہور برطانوی پوڈ کاسٹر اسٹیون بارٹلیٹ کا دبئی کے 1 بلین فالورز سمٹ میں اظہار خیال

دبئی، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ برطانوی-نائیجیرین کاروباری اسپیکر اسٹیون بارٹلیٹ نے کہاہے کہ مواد کی تخلیق یا کاروبارچھوٹی چیزوں پر توجہ دینے سے ہے اور میرے خیال میں زندگی کا تعین چند بڑی چیزوں کو درست کرنے کی بجائے ایک لاکھ چھوٹے فیصلوں سے ہوتا ہے۔ اس لیے میرے پاس آج چھوٹی چیزوں کو زیادہ سے زیادہ یا بہتر بنانے کا فلسفہ موجود ہے۔
اسٹیون بارٹلیٹ نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں " 1 بلین فالورز سمٹ 2024 کی منتظم نیو میڈیا اکیڈمی کی سی ای او عالیہ الحمادی کے ساتھ فری وہیلنگ گفتگو میں کیا۔
برطانیہ کے نمبر 1 پوڈ کاسٹ "دی ڈائری آف اے سی ای او" کے مصنف اور میزبان جو دنیا کے سب سے زیادہ بااثر لوگوں کی قابل ذکر کہانیاں بیان کرتے ہیں، 1 بلین فالورز سمٹ 2024 کے دوسرے ایڈیشن میں شریک تھے جو 10 جنوری سے میوزیم آف دی فیوچر اور ایمریٹس ٹاورز میں جاری ہے۔
"اسٹیون بارٹلیٹ کی سوچ " کے عنوان سے فائر سائیڈ چیٹ گیٹ آہیڈ سیریز کا حصہ تھا۔
ترقی کے لئے اپنی تجاویز کے حوالے سے بارٹلیٹ نے کہا کہ "بات چیت میں لوگوں کے مشورے سے آپ کو وہ جوابات ملتے ہیں جن کی آپ کو اپنے کاروبار میں ضرورت ہے لیکن جوابات پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے بدل رہے ہیں۔ لہذا تجربہ آپ کی حکمت عملی ہونا چاہئے۔
نئے آئیڈیاز کے ساتھ ساتھ تخلیقی بلاک کے بارے میں، بارٹلیٹ نے تخلیقی صلاحیتوں کا موازنہ آسمان کے بادلوں سے کیا جو لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ مجھے آسمان میں مزید بادلوں کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی سال ضائع نہیں کیا اور وہ اسی راستے پر چلیں گے جس پر وہ چل رہے ہیں ۔ کالج چھوڑنے والے، بارٹلیٹ جنہوں نے ایک مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کمپنی ، فلائٹ اسٹوری کی مشترکہ بنیاد رکھی ہے، جو معروف برانڈز کے ساتھ کام کررہی ہے،اس کے ساتھ ہی ایک سافٹ ویئر پلیٹ فارم تھرڈ ویبکے خالق ہیں نے نائجیریا میں اپنی زندگی کے حوالے سے بتایا ان کی والدہ پرائمری سطح سے آگے اسکول نہیں جا سکی تھی اور وہ پڑھائی چھوڑنے کے اپنے فیصلے سے ناخوش تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں اپنے انتخاب کے لیے خوش اور شکر گزار ہیں اور انہیں "پیدائشی خوش قسمت"کہا جاتا ہے۔
بارٹلیٹ، جس کے سامعین میں نوجوان کاروباری افراد، تخلیق کار، کاروباری رہنما اور اعلیٰ مالیت والے افراد شامل ہیں، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) اور ٹک ٹوک پر سرگرم ہیں۔
سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں کے لیے دو روزہ عالمی تقریب ، دنیا کا سب سے بڑا اس طرح کا ایونٹ ہے جس میں 7ہزار شرکاء شریک ہیں ، جن میں 3,000 متاثر کن اور مواد تخلیق کار شامل ہیں۔ سمٹ میں 40 سے زیادہ سرگرمیاں پیش کی جارہی ہے۔
سمٹ میں دنیا بھر کے بڑے تخلیق کار اور صنعت کے ماہرین شریک ہیں اوردوروز کے دوران تفریح ​​اور پیشہ ورانہ ترقی کے مکمل مواقع فراہم کیے جارہےہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک