ابوظبی، 10جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان نے وزارتی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ ابوظہبی کے قصر الوطن میں منعقدہ اس اجلاس میں حکومتی کام کے ماحولیاتی نظام کو ترقی دینے کے لیے متعدد قانون سازی، پالیسیوں اور اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، توانائی کی کھپت، ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور مالیاتی امور سے متعلق متعدد ریگولیٹری فیصلے کے شعبے میں مجوزہ قومی پالیسیاں اور منصوبے شامل تھے۔ حکومتی امور میں کونسل نے عوامی تحفظ سے متعلق متعدد نتائج اور رپورٹس کے علاوہ 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے جنرل پنشن اور سوشل سیکیورٹی اتھارٹی کے حتمی اکاؤنٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی احتساب اتھارٹی کی رپورٹ اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والےمتعدد اقدامات اور پروگراموں کے نفاذ کے ساتھ تعلیمی اور اقتصادی اقدامات کے نفاذ کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمہ: ریاض خان
منصور بن زاید کی زیرصدارت لےوزارتی ترقیاتی کونسل کااجلاس ،حکومتی کام کاماحولیاتی نظام تیار کرنے پرغور