متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی عمان کے سلطان کو اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ پرمبارکباد

امارات، 11 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے عزت مآب اراکین اور امارات کے حکمرانوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید کو اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

یہ پیغامات شارجہ کے حکمران عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی،عجمان کے حکمران عزت مآب شیخ حمید بن راشد النعیمی، فجیرہ کےحکمران عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی،ام القیوین کے حکمران عزت مآب شیخ سعودبن راشد المعلا اورراس الخیمہ کےحکمران عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی نے بھیجے ہیں۔

اس موقع پر ولی عہد اور نائب حکمرانوں نے بھی عمان کے سلطان کومبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک