دبئی، 11 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ فیفا نے سال 2024 کے لیے متحدہ عرب امارات میں فٹ بال، بیچ ساکر اور فٹسال کے لیے ریفریز کی بین الاقوامی فہرست کی منظوری دے دی ہے۔ فہرست میں 24 ریفری اور 7 ویڈیو اسسٹنٹ ریفریز (وی اے آر آفیشل) شامل ہیں۔
فٹ بال کی بین الاقوامی فہرست میں 8 ریفری محمد عبداللہ حسن، عمر محمد العلی ، عادل علی النقبی، احمد عیسیٰ درویش، یحییٰ علی الملا، سلطان محمد صالح، خلود خدوم الزعابی، محمد عبداللہ الھرمودی، اور ان کے ساتھ۔ 10 اسسٹنٹ ریفری محمد احمد یوسف، حسن محمد المہری، جاسم عبداللہ العلی، احمد سعید الراشدی، علی راشد النعیمی، سبت عبید سورور، امل جمال ناصر، سعید راشد المرزوقی، یاسر سبیل المرشدی، اور محمد حسین المرشدی مازمی کے علاوہ 7 ویڈیو اسسٹنٹ ریفریز (وی اے آرز) میں محمد عبداللہ حسن، عادل علی النقبی، عمر محمد العلی، محمد عبید خادم، صقرحمدان الزعابی، عیسیٰ خلیفہ الہاجری اور احمد سعید النقبی شامل ہیں۔
فہرست میں ریفریز میں فہد بدر الحوسنی، احمد عبداللہ الغيص، نجاۃ حسن البلوشی، یاسر خلفان الزعابی (فٹسال کے لیے)، ابراہیم یوسف الرئیسی، اور نواف احمد حسن (بیچ ساکر کے لیے)شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک