ایک ارب فالورز سمٹ نے نئے میڈیا کے عالمی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مستحکم کیا: میڈیا لیڈرز

دبئی، 11جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ حکومتی عہدیداروں اور میڈیا لیڈروں نے ایک ارب فالورز سمٹ کے ڈیجیٹل مواد کی صنعت پر تبدیلی کے اثرات کو سراہا جس سے متحدہ عرب امارات کی ایک اعلیٰ عالمی نئے میڈیا مرکز کے طور پر پوزیشن مستحکم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں 1 بلین فالوورز سمٹ نہ صرف یو اے ای کے عالمی میڈیا کے مرکز کے طور پر کردار کو مزید تقویت دے رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل مواد کی صنعت میں ایک انقلاب کو ہوا دے رہا ہے اور اسے مستقبل کے لیے نئی شکل دے رہا ہے۔ ان کے بیانات اس سربراہی اجلاس کے اختتام پر سامنے آئے جو دبئی میں دو دن تک جاری رہی اور نیو میڈیا اکیڈمی کے زیر اہتمام ’گیٹ کنیکٹڈ‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہوئی۔ ایمریٹس سکولز سٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد القاسم نے کہاکہ 1 بلین فالورز سمٹ کی میزبانی کرکے دبئی ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے جو نہ صرف میڈیا کے منظر نامے بلکہ تعلیم جیسے شعبوں کو بھی تشکیل دیتا ہے اورمواد کی تخلیق کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔

امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت نے کل کے لیے اپنے غیر متزلزل وژن کے ساتھ قوم کو معاشی میدان سے باہر تک جدید شعبوں کو اپنانے اور ان کی پرورش کرنے میں سب سے آگے بڑھا دیا ہے۔ آج ایک ارب فالورز سمٹ اس اسٹریٹجک دور اندیشی کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے جو عالمی صنعت کے رہنماؤں اور ہنر کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے - انہوں نے کہاکہ میڈیا ڈیجیٹل مواد کی صنعت کی حمایت میں ایک اہم، کثیر جہتی کردار ادا کرتا ہے۔

اس تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے کو ثقافتی سفیر کے طور پر مواد کے تخلیق کاروں کی ذمہ داریوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ واضح ضابطوں، تعریفوں اور وضاحتوں کی ضرورت ہے۔ ابوظہبی میڈیا نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رشید حمید القبیسی نے کہاکہ 1 بلین فالورز سمٹ تمام شعبوں میں ایک ٹرینڈ سیٹر کے طور پر متحدہ عرب امارات کے کردار کی توثیق کرتا ہے۔ سربراہی اجلاس میں رائے عامہ کی نبض اور اس کے بدلتے پہلوؤں کا مشاہدہ کرتے ہوئے یہ واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک فروغ پزیر اور اثر انگیز میڈیا کے منظر نامے کے لیے متحدہ عرب امارات کے وژن کو تقویت دیتا ہے۔

دبئی میڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد المولا نے کہاکہ 1 بلین فالورز سمٹ عالمی اور عرب مواد کے تخلیق کاروں اور ماہرین کے اجتماع نے باصلاحیت افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے وسیع ممکنہ ٹیکنالوجی کو ظاہر کیا۔ سربراہی اجلاس میں شرکت سے اس یقین کو تقویت ملتی ہے کہ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری خاص طور پر نوجوانوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کے ذریعے جدید معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں ٹیلنٹ ایک حقیقی، پائیدار دولت کے طور پر کھڑا ہے اور باقی سب کو گرہن لگا رہا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان