ابوظبی، 14جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ نیوزی لینڈ نے ابوظہبی سپورٹس کونسل کی جانب سے پیش کردہ مبادلہ ابوظہبی گراں پری میں فاتح چیمپئن کااعزازاپنے نام کرلیا۔ ساحل پر موجود شائقین کے قریب سخت کورس نے امریکہ، اسپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈرامائی تین کشتیوں کا فائنل دیکھا جہاں نیوزی لینڈ نے پوڈیم جیت لیا اور ہلکی ہوا کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک دلچسپ دوسرے دن میں اسپین نے واپسی کی اور ٹیم نیوزی لینڈ کو فائنل مرحلے میں چیلنج کیا لیکن کیویز نے پہلے فائنل لائن کو عبور کیا۔
ریسنگ کے بعد بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ڈرائیور پیٹر برلنگ نے کہا کہ نتیجہ 2024 کو شروع کرنے کا ایک حیرت انگیز طریقہ تھا۔ آخری دو ریسوں میں اسے آخر تک ایک ساتھ رکھنا ہمارے لیے مجموعی طور پر بہت اچھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے ابوظہبی میں واقعی اپنے وقت کا لطف اٹھایا۔ یہ ایک زبردست ریس ٹریک ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پاس واقعی ہلکی ہوا تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کنڈیشنز کے ساتھ کھیلنا پڑے گا۔
ویک اینڈ واقعی چیلنجنگ لیکن ابوظہبی کے ہجوم اور یہاں کیویز کی طرف سے ہمیں جو تعاون ملا وہ بہت اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگلے سیزن کے فائنل میں یہاں ٹرافی جیتنے کی امید میں واپس آنے کا منتظر ہوں۔
ترجمہ: ریاض خان