شارجہ، 14 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ایکسپو سینٹر شارجہ (ای سی ایس) نے 2024 کے لیے اپنے سالانہ ایونٹس کا کیلنڈر جاری کیا ہے، جس میں 49 نمائشیں اور فیسٹولز شامل ہے جو شارجہ میں اس کے ہیڈ کوارٹر اور خورفکان اور الزید کے ذیلی مراکز میں منعقد کی جائیں گی۔ اس طرح ای سی ایس شارجہ کے نمائشوں کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے اور معاشی ضروریات کو پورا کرنے، کاروباری برادری کی خدمت اور تجارت، صنعت، سیاحت کی رفتار کو بڑھانے کے لیے جدید ترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اپنا شاندار کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سال کے ایونٹس کے ای سی ایس کیلنڈر میں نمایاں مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ایونٹس واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو، شارجہ رئیل اسٹیٹ نمائش – اے سی آر ای ایس، رمضان نائٹس، شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول، شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر، قومی کیریئر نمائش اور مختلف اہم شعبوں کے حوالے سے دیگر نمائشوں کی ایک بڑی تعدادشامل ہے۔
شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اور ایکسپو سینٹر شارجہ کے چیئرمین سلطان العویس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی نمائشوں اور کانفرنسوں کی صنعت نے ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والے اہم شعبوں کے لیے منافع حاصل کیا ہے۔ ان کامیابیوں نے ای سی ایس نمائشوں کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے ۔
اس حوالے سےایکسپو سنٹر شارجہ کے سی ای او سیف محمد المدفع نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور مینا کے خطے کی معیشتیں ای سی ایس کے سالانہ ایونٹس سے حاصل ہونے والی تیزرفتار ترقی کا اندازہ لگارہی ہیں۔ ان ایونٹس کو منظم کرنے میں، مرکز ایک محتاط انداز اختیار کررہا ہے جو کہ اعلیٰ معیار کی نمائشیں پیش کر کے لوگوں کے مختلف گروہوں کے مفادات کو پورا کررہا ہے ۔ رئیل اسٹیٹ، صنعت، اور خوردہ تقریبات سے لے کر سرکاری فورمز، کتاب میلوں اور آرٹ شوز تک اپنے متنوع پروگرامز کے ذریعے، مرکز نے کامیابی کے ساتھ اپنے مہمانوں کی تعداد 2.5 ملین سالانہ سے زیادہ کرلی ہے۔ اپنے سالانہ کیلنڈر کی بنیاد پر، مرکز کی حکمت عملی نے ایسی نمائشوں کے انعقاد اور میزبانی پر توجہ مرکوز کی ہے جو مارکیٹ اور کاروباری برادری کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
ایکسپو سینٹر شارجہ کے 2024 ایونٹس کیلنڈر کا آغاز اسٹیل فیب 2024 نمائش کے 19 ویں ایڈیشن کے ساتھ ہوا، جس میں 35 ممالک سے دھات سازی کی صنعتوں کے بڑے اداروں نے شرکت کی کو ۔ اسٹیل فیب 8 سے 11 جنوری تک ، عرب ربڑ ایکسپو کے ساتھ ساتھ ہوا اس کے بعد 17 سے 20 جنوری تک شارجہ رئیل اسٹیٹ ایگزیبیشن کا نیا ایڈیشن شروع ہوا۔ اس ماہ کے پروگرام کا اختتام واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو کے تازہ ترین ایڈیشن کے ساتھ ہوا، جو 31 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہے گا۔
فروری میں فوٹو گرافی کے شائقین کے لیے ایکسپوزر انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جو 28 فروری کو شروع ہو کر 5 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا۔ اس کے بعد 21 مارچ سے 10 اپریل تک رمضان نائٹس اور اس کے بعد 18 سے 21 اپریل تک یو اے ای اسکول اور نرسری شو منعقد ہوگا ۔
یکم سے 12 مئی تک، ایکسپو سینٹر شارجہ شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کی میزبانی کرے گا اس کے بعد فیملی فیورٹ ایکسپو کلینیئر ہوگا ، جہاں شیف اور بیکرز مختلف عالمی کھانوں سے شرکا کی تواضع کریں گے۔اس کے بعد Hive فرنیچر شو منعقد ہوگا۔ ای سی ایس مئی کے مہینے کا اختتام یو اے ای چائنا ٹائر شو اور آخر میں جیولز آف ایمریٹس شو کے ساتھ کرے گا۔
2024 کی دوسری ششماہی میں، عوام کے لیے کئی ایک نمائشوں اور تقریبات ہون گے ، جو 12 سے 23 جون تک عید الاضحی کی نمائش سے شروع ہو گی۔ اس کے بعد انٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم کا ایڈیشن 4 اور 5 ستمبر کو ہوگا۔
واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو کا ایک اور ایڈیشن، جو ہر سال دو بار منعقد کیا جاتا ہے، 25 سے 29 ستمبر تک گھڑیوں، زیورات، ہیروں اور قیمتی پتھروں کے جدید ترین ڈیزائنوں کے ساتھ شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز بنائے گا۔ اس کے بعد عوام 4 سے 13 اکتوبر تک ہونے والی امارات پرفیوم اور عود نمائش اور 9 سے 12 اکتوبر تک بین الاقوامی تعلیمی شو مں شرکت کرسکیں گے۔ 15 اکتوبر کو، ای سی ایس میں قومی کیریئر نمائش ہوگی جو 17 تاریخ تک جاری رہے گی۔ آخر میں، مرکز 6 سے 17 نومبر تک جاری رہنے والے شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے کے ساتھ اپنے سالانہ نمائش کے شیڈول کو مکمل کرے گا۔
دریں اثنا، ایکسپو الذید کا 2024 کا کیلنڈر خصوصی تقریبات سے بھرپور ہے، خاص طور پر 18 سے 21 جنوری تک الذید ایگریکلچر نمائش، اس کے بعد الیکٹرانکس ایکسپو، الذید ڈیٹس فیسٹیول، گھوڑے، اونٹ، اور فالکن کی خدمات اور آلات کے لیے الصائل نمائش۔ ، دوسرا الذید ڈیٹس فیسٹیول، اور ایڈونچر اور کیمپنگ نمائش شامل ہیں۔
ایکسپو خورفکان 2024 کے لیے ایک بھرپور ایجنڈا بھی رکھتی ہے، جس میں رمضان اور عید کی نمائش، خورفکان کتاب میلہ، خورفکان اختراعات کی نمائش، زھرہ رمضان نمائش، رمضان نمائش، عید الاضحی کی تیاری کی نمائش، عید الاضحیٰ کی نمائش،مینگو فیسٹیول، پرفیوم ایکسپو، ایسٹرن برائڈ نمائش، اور خورفکان موسم سرما کی نمائش شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک