متحدہ عرب امارات ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2024 میں شرکت کرے گا

دبئی، 14 جنوری، 2024(وام) ۔۔متحدہ عرب امارات نے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف)2024 کے 54ویں ایڈیشن میں شرکت کا اعلان کیا ہے جو 15 سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس کلوسٹرز میں منعقد ہوگا۔

متحدہ عرب امارات سے اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں 100 سے زائد شخصیات شرکت کریں گی ، جن میں قومی کمپنیوں کے سربراہان اور کارپوریٹ لیڈرز، نجی شعبے کی سرکردہ فرموں، سرکاری حکام اور سینئر کاروباری رہنما شامل ہیں، بڑی قومی کمپنیاں اور نجی شعبے سے شرکت 80 فیصد پر مشتمل ہے۔

ڈیووس میں متحدہ عرب امارات کی فعال شرکت ،تعاون اور شراکت داری کے تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے عالمی قائدانہ کردار کو مضبوط بنانے میں صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے وژن اور نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کی عکاسی ہے۔

کابینہ امور کے وزیر محمد بن عبداللہ القرقاوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور ان کے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت میں، ہمیشہ عالمی اقتصادی فورم میں حصہ لینے کا خواہشمند رہا ہے ۔یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف اہم شعبوں میں بین الاقوامی مکالموں اور علم کے تبادلے کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات اس اہم فورم کے دوران کامیاب بین الاقوامی طرز عمل کی تخلیق اور ممالک اور حکومتوں کے لیے جامع، پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے کامیاب تجربات کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔

لگاتار دوسرے سال، متحدہ عرب امارات کی شرکت "ناممکن ممکن ہے" کے تھیم کے تحت ایک غیر معمولی پویلین کی خصوصیت رکھتی ہے۔ جس میں کئی میڈیا کانفرنسز، دو طرفہ میٹنگز اور مختلف موضوعات پر بحث کے لیے سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی بڑی کمپنیوں، ممتاز قومی کمپنیوں کے سی ای اوز اور سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے حکام شریک ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات مسلسل 5 دنوں تک فورم کے دوران ہونے والی پریس کانفرنسوں، عوامی اور بند کمرے کے اجلاسوں، کمیٹی اجلاسوں، نیز اقتصادی، سفارتی، تعلیمی، اور تکنیکی،مصنوعی ذہانت، عالمی تجارت، اقتصادی ترقی، اور جیو پولیٹکس موضوعات پر ہونے والے پینل مباحثوں میں پر شرکت کرے گا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور عالمی اقتصادی فورم : ایک اسٹریٹجک شراکت داری
2023 ورلڈ اکنامک فورم کے دوران، کابینہ امور کے وزیر محمد بن عبداللہ القرقاوی نے ڈبلیو ای ایف کی لیڈرشپ کونسل میں شمولیت اختیار کی، جس میں مختلف ممالک کے 13 اراکین شامل ہیں۔

کونسل ایک اہم ادارہ جاتی کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہے اور فورم کی طویل مدتی حکمت عملی کے لیے ایک بہترین بورڈ ہے۔

اس کے علاوہ، ورلڈ اکنامک فورم 2022 کے دوران،متحدہ عرب امارات اور عالمی اقتصادی فورم نے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں تعاون، شراکت داری، دو طرفہ اقدامات اور جدت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور چوتھے صنعتی انقلاب کے سلیوشنز کے متعدد موضوعات شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات 20 سال سے زائد عرصے سے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کررہا لیا ہے، جو ملک کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے، اور وہ معیشت، مثبت تبدیلیوں اور مستقبل کی تشکیل کے لیے عالمی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہا۔

ورلڈ اکنامک فورم بڑی قومی کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے لیے تجربات کے تبادلے اور تمام شعبوں میں شراکت داری کے قیام کو مستحکم کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم ہے۔ یہ عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور حکومتوں اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے تصورات کو مستحکم کرنے کے بین الاقوامی موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

"ری بلڈنگ ٹرسٹ" کے تھیم کے تحت 2024 فورم میں ، دنیا بھر سے سرکاری اور نجی شعبوں سے 3,000 سے زیادہ بااثر شخصیات، رہنما اور فیصلہ سازشرکت کریں گے
تاکہ عالمی چیلنجوں پر بات چیت، حل اور پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔

فورم کے فیصلے اور تعاون پائیدار ترقی کی حمایت اور بین الاقوامی سطح پر اہم ترقیاتی چیلنجوں کے حل کی تشکیل میں معاون ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک