العین، 13 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ محکمہ صحت -ابوظہبی (ڈی اوایچ) نے العین کے برجیل رائل ہسپتال کو ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے مریضو ں کوصحت کی ہنگامی خدمات فراہم کرنے کا لائسنس دیا ہے، جس کے تحت ہسپتال میں مکمل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کھولا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں العین سٹی میونسپلٹی کے جنرل منیجر علی خلیفہ القمزی، محکمہ صحت ابوظہبی میں ایمرجنسی اور رسپانس مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر صالح فارس العلی،العین شہر میں ایمبولینس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل سیف جمعہ الکعبی،برجیل ہولڈنگز کے سربراہ جان سنیل، اورالعین میں ممتاز خاندانوں کے اراکین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر صالح فارس العلی نے کہاکہ برجیل رائل ہسپتال، العین میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کرنے میں محکمہ صحت کی شمولیت، کمیونٹی ہیلتھ سروسز کو بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ انتظامیہ اور برجیل کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے، ہم اس ضروری سہولت کے کامیاب آغاز میں سہولت فراہم کریں گے۔
25 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی قیادت انتہائی تجربہ کار ایمرجنسی اور ٹراما ماہرین کی ایک ٹیم کر رہی ہے، جس میں بورڈ سے تصدیق شدہ ایمرجنسی فزیشنز، نرسیں، اور معاون عملہ شامل ہے۔
محکمہ صحت ابوظہبی کے تعاون اور رہنمائی کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے، برجیل ہولڈنگز کے گروپ سی ای او جان سنیل نے کہا کہ محکمہ کا قیام برجیل ہولڈنگز کے محکمہ صحت ابوظہبی کے مقرر کردہ اعلی ترین معیارات پر پورا اترنے کے عزم کی عکاسی ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ العین کے لوگوں کو ان تک رسائی حاصل ہو۔
کارپوریٹ ڈائریکٹر، ایمرجنسی سروسز، برجیل ہولڈنگز ڈاکٹر زہیر الشرفی نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جدید ترین طبی اور تشخیصی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس میں شواہد پر مبنی پروٹوکول اور ہنگامی تربیت یافتہ ماہرین کا عملہ ہے۔ ہمارا مقصد ہنگامی خدمات کو تیزی موثر طریقے اور درست طریقے سے فراہم کرنا ہے، تاکہ مریضوں کی تیز رفتار اور زیادہ موثر بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
برجیل رائل ہسپتال کا ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ 24/7 کام کرے گا، ایسے ہنگامی کیسز کو فوری طبی امداد فراہم کرے گا مزید برآں، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہسپتال کے کارڈیک، نیورولوجی، نیورو سرجری، پلمونولوجی، جنرل سرجری، یورولوجی، انٹرنل میڈیسن، ای این ٹی، آپتھلمولوجی کے ماہرین کی مدد حاصل ہوگی۔
ایچ او ڈی اور کنسلٹنٹ برائے ایمرجنسی میڈیسن ڈاکٹر ضیا دانش جومانی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہنگامی خدمات کے آغاز کے ساتھ، ہسپتال صحت کی اہم خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک