دبئی، 13 جنوری، 2024 (وام)۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سلطان بن علی بن سلطان السبوسی کے بیٹے کی صالح بن محی بن حمید المنصوری کی بیٹی کے ساتھ شادی کے موقع پر دبئی میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔
دبئی کے اول نائب حکمران، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم،دبئی کے دوسرے نائب حکمران عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم اوربئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم بھی عزت مآب شیخ محمد کے ہمراہ تھے۔
عزت مآب شیخ محمد نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشگوار اور خوشحال زندگی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
تقریب میں شیوخ اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
ترجمہ۔تنویرملک
ٍ