ایڈونچر کی تلاش: 'دنیا کے بہترین موسم سرما' کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں جیو ٹورازم کا لطف اٹھائیں

ابوظہبی، 14 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات ارضیاتی خزانوں سے مالا مال ہے جن میں بلند و بالا پہاڑ اور گہری وادیوں سے لے کر حیرت انگیز ساحلی پٹیاں اورایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والے ریت کے ٹیلے شامل ہیں ۔ ارضیاتی خصوصیات کے اس تنوع نے ملک کی سردیوں کی آب و ہوا کے ساتھ مل کر اسے جغرافیائی سیاحت کے لیے ایک اہم مقام بنادیا ہے۔

جیو ٹورازم سیاحت کی ایک قسم ہے جو کسی جگہ کے قدرتی اور ثقافتی ورثے پر مرکوز ہے۔ یہ سیاحت کی ایک پائیدار شکل ہے جو ماحول کی حفاظت اور سیاحوں کو ارضیاتی اہمیت سے آگاہ کرتی ہے۔

وزارت توانائی و انفراسٹرکچر میں ارضیات اور معدنی وسائل شعبہ کے ڈائریکٹر خالد الحوسنی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اعلی ارضیاتی دولت کے بہت سے منفرد قدرتی مقامات کا گھر ہے جو دنیا بھر کے ماہرین ارضیات کو ان منفرد ارضیاتی خصوصیات کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بہت سی ارضیاتی خصوصیات ہیں جو جغرافیائی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کشش باعث ہیں۔ ا ن مقامات مندرجہ ذیل شامل ہیں:

الافلاج: آبپاشی کا قدیم نظام متحدہ عرب امارات کے مشرقی پہاڑوں اور صحرائی میدانوں کی منفرد خصوصیت ہیں۔ یہ سرنگوں اور نہروں کے نیٹ ورک سے بنا ہے جو زیر زمین آبی ذخائر سے پانی کو سطح زمین تک پہنچاتی ہیں۔

ریت کے ٹیلے: متحدہ عرب امارات دنیا کے سب سے بڑے ریت کے ٹیلوں کا مسکن ہے۔ یہ ٹیلے مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں جس سے یہ مسلسل بدلتے ہوئی زمین کی تزئین کر رہے ہیں۔

پہاڑی کے سلسلے: متحدہ عرب امارات کے پہاڑی سلسلے مختلف قسم کی ارضیاتی اشکال کا گھر ہیں، جن میں فوسلز، چٹانوں کی تشکیل اور معدنیات شامل ہیں۔

کوسٹ لائنز: متحدہ عرب امارات کی ساحلی پٹی مختلف ارضیاتی خصوصیات کی حامل ہیں جن میں مرجان کی چٹانیں، مینگروو کے جنگلات اور سمندری غاریں شامل ہیں۔

یہ ارضیاتی خصوصیات سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور قدرتی دنیا کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ مقامات پیدل سفر، کیمپنگ اور راک کلائمنگ جیسی بیرونی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت سیاحت کو فروغ دینے اور ملک کے قدرتی ورثے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے جیو ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں یو اے ای کی پہلی وفاقی سیاحتی مہم'دنیا کے بہترین موسم سرما' اور 'UAE Strategy for Domestic Tourism' کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس کا آغاز ان اہم مقامات اور پرکشش مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا جو ساتوں امارات کو ایک دوسرے سے ممتاز کرتے ہیں ۔

یہ مہم دنیا بھر سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ 2023 میں، متحدہ عرب امارات نے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کا خیرمقدم کیا،اس ضافے میں جیو ٹورازم نے اہم کردار ادا کیا۔

چونکہ متحدہ عرب امارات اپنی سیاحت کی صنعت کو ترقی دے رہا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ جیو ٹورازم اس سے بھی بڑا کردار ادا کرے گا۔ ملک کے ارضیاتی خزانے زندگی کے تمام شعبوں سے آنے والوں کے لیے ایک منفرد اور ناقابل فراموش تجربہ پیش کرتے ہیں۔

ترجمہ۔تنویرملک