دبئی، 15 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ یونیفارمڈ ڈویژن کے سربراہ،لندن پولیس سروس کینیڈا کے سپرنٹنڈنٹ سکاٹ گیلفورڈ نے یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ایلیٹ ٹموں کی تربیت اور مقابلوں کا ایک موقع قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان اعلیٰ درجے کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے سے بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد اور مہارت حاصل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں، گیلفورڈ نے اعلیٰ سطح کی تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس یونٹ (ای آڑ یو) کے عزم پر زوردیا۔ یہ عزم ان کی ہفتہ وار تربیتی نشستوں سے ظاہر ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم مقامی شوٹنگ مقابلوں میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے مسلسل غیر معمولی نتائج حاصل کررہی ہے۔ ہمیں ان کی مسلسل اعلیٰ کارکردگی پر بہت فخر ہے۔
گیلفورڈ نے کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے اس کے پہلو میں جامع مہارت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ہمارا تربیتی فلسفہ اس یقین کے گرد گھومتا ہے کہ 'سموتھ اس فاسٹ '، کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے ہنرمند آپریٹرز کے ساتھ باہمی تعاون اورتربیت کے ذریعے، وہ حکمت عملی، آلات اور ٹیکنالوجی میں نظریات، اختراعات اور پیشرفت کا فعال طور پر تبادلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نقطہ نظر انہیں اپنے شعبے میں سب سے آگے اورمسلسل علم کو بڑھاتا ہے۔
یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج کے ٹیم کی جانب سے چیلنجز کے مقابلے کے حوالے سے انہون نے کہا کہ ایک جامع حکمت عملی اختیار کرنے اور مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم خاص طور پر یرغمالی ریسکیو اور آفیسر ریسکیو ایونٹس میں حصہ لینے کے بارے میں پرجوش ہیں۔
1992 میں قائم کیا گیا، لندن پولیس ایمرجنسی رسپانس یونٹ (ای آڑ یو) بنیادی طور سے 11 اراکین پر مشتمل تھا۔ سالوں کے دوران، ان کے رینک میں اضافہ ہو کر 19 افسران ہو گئے ہیں، مستقبل قریب میں ان کی تعداد 25 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ یہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں ایک مسلمہ یرغمالی ریسکیو ٹیم ہیں جو مستقل طور پر مقامی شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اونٹاریو میں بیک ٹو بیک چیمپئنز کے طور پر اپنی پوزیشن کو محفوظ بنا رہے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک