عبداللہ بن زاید کا برطانیہ اور اسرائیل کے ہم منصبوں اور سگریڈ کاگ کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 15 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون،اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز اور غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی اورتعمیرنو کے سینئر کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ سے فون پر بات چیت کی۔

شیخ عبداللہ نے برطانیہ اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ اورسگریڈ کاگ کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اورعلاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس کے اثرات، اورغزہ میں شہریوں کے انسانی حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو بڑھانے کی اہمیت اورغزہ کے لوگوں کی ضرورتوں کے لیے فوری امدادی ردعمل میں اضافے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو بڑھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبداللہ نے اس بات پربھی زور دیا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں انتہا پسندی، کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے اورامن اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے لیے کام کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔

تمام قیدیوں کو رہا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ فوری ترجیح بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تشدد کو ختم اور تمام شہریوں کی جانوں کا تحفظ کرنا ہےتاکہ وہ تنازعہ کا نشانہ نہ بنیں۔

شیخ عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات سگریڈ کاگ کی جانب سے شروع کی گئی کوششوں کی مکمل حمایت اورغزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کو مضبوط بنانے میں مدد دینے کے لیے مختلف سطحوں پر اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کی فوری ضروریات کو پوراکرنااورانہیں محفوظ، پائیداراوربلاروک ٹوک امداد اورطبی امداد پہنچانے کے لیے امدادی کی راہداریوں کوکھلا رکھنے کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک