شارجہ، 15 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے المدام میں بحيص جیولوجی پارک میں منعقدہ سالانہ ایئرپورٹ مینجمنٹ میٹنگ کے ایجنڈے کے مطابق 2023 کے لیے اپنی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق،2023 میں ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 1کروڑ53لاکھ تک پہنچ گئی، جو 2022 کی 1کروڑ 31لاکھ مسافروں کے مقابلے میں 17.4 فیصد سے زیادہ ہے۔
2022 میں تقریباً 87ہزار پروازوں کے مقابلے میں 2023 میں فضائی ٹریفک میں 98ہزار زوں کے ساتھ 12 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مزید برآں، سال 2023 کے دوران شارجہ ہوائی اڈے سے کارگو کا حجم 1لاکھ 41ہزار ٹن سے زیادہ تک پہنچ گیا۔
بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اتھارٹی کی کوششوں کے مطابق، مسافروں کے لیے سات نئے شہروں کا اضافہ کیا گیا ہیں جن میں ملائیشیا کا کوالالمپور ، روس میں کازان اور سمارا ، ایران میں لار، انڈیا میں اندور، اور تھائی لینڈ میں فوکٹ اور بنکاک شامل ہیں۔
فضائی کارگو کے لیے تین نئی شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع کی گئیں جن میں امریکہ میں ہیوسٹن، روانڈا میں کیگالی اور ہندوستان میں ناسک شامل ہیں۔
شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سلیم المدفع نے کہا کہ یہ مثبت اعدادوشمار شارجہ ایئرپورٹ کی ساکھ اور موثر اور اعلیٰ درجے کی خدمات پیش کرنے میں اس کی قابل ذکر صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اتھارٹی ان نتائج کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے۔
شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شیخ فیصل بن سعود القاسمی نے کہا کہ شارجہ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ اتھارٹی کے اعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔ مزید برآں، ہم عالمی سطح پر ہوائی اڈے کی ساکھ کو بلند کرنے کے لیے خاص طور پر بین الاقوامی فورمز میں ہماری فعال شرکت، مضبوط شراکت داری اور کاروباری ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور صارفین کے لیے اختیارات کو متنوع بنانے کے لیے تعاون کی روشنی میں اپنی جاری کوششوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
شارجہ ایئرپورٹ 62 ممالک میں 33 بین الاقوامی ایئر لائنز کے ذریعے 100 سے زیادہ مقامات سے منسلک ہے۔ بھارت مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے بین الاقوامی سفری مقامات میں پہلے نمبر پر ہے، جس میں 34لاکھ سے زیادہ مسافر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد پاکستان کے مسافروں کی تعداد بالترتیب 15لاکھ اور12لاکھ سے زیادہ ہے۔ 2023 میں تین سب سے زیادہ پسندیدہ شہر قطری دارالحکومت دوحہ تھے، جن میں کل 723,000 سے زیادہ مسافر تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ اس کے بعد ڈھاکہ کے 633,000 سے زیادہ مسافر اور قاہرہ کے تقریباً 488,000 مسافر تھے۔
ترجمہ۔تنویرملک