متحدہ عرب امارات کی جنریٹیو اے آئی میں ابتدائی سرمایہ کاری امید افزا شعبے کی ترقی کو یقینی بنائے گی

ڈیووس، 16 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ آئی ایم ڈی میں اے آئی، تجزیات اور مارکیٹنگ حکمت عملی کے پروفیسر امیت جوشی نے کہاہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جنریٹیو مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری امید افزا ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ماحول اور معاون فریم ورک اور اس سے تمام شعبوں کو پیش کیے جانے والے فائدے کو فروغ دینے کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کی عکاسی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس 2024 میں متحدہ عرب امارات کے پویلین میں "اے آئی جدت میں انقلاب کیسے لایا جائے" کے عنوان سے منعقد سیشن کے دوران، پروفیسر جوشی نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات کے موجودہ حالات اس شعبے میں مزید ترقی کے لیے سازگار ہیں اس پر منحصر ہے کہ ملک نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور پالیسی کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے پہلے کیا اقدامات اٹھائے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے Genاے آئی میں سرمایہ کاری میں پہلے ہی وژن اور سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کے لیے، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے سینئر لیڈرز اے آئی اور جنریٹیو اے آئی کی بنیادی چیزوں سے تعلیم یافتہ ہوں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اے آئی پالیسی تجربات کی اجازت دیتی ہو ۔

جوشی نے تمام شعبوں میں جدت کو بڑھانے کے لیے جنریٹیو مصنوعی ذہانت کی بنیادی چیزوں کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں سینئر رہنماؤں کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

مصنوعی ذہانت کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کا مقصد تمام سطحوں پر حکومتی کارکردگی کو فروغ دینا، ایک مربوط سمارٹ ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال کرنا ہے جو چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے فوری موثر حل فراہم کر سکے۔

متحدہ عرب امارات نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے باخبر رہنے اور تعلیم، صحت ، میڈیا اور جدید علوم جیسے متنوع شعبوں میں جنریٹو مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جنریٹو اے آئی ایپلی کیشنز کے استعمال کے لیے 'جنریٹو اے آئی' گائیڈ بھی لانچ کی ہے۔

گائیڈ جنریٹو اے آئی کی جامع وضاحت فراہم کرتے ہوئے مختلف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے چیلنجز اور مواقع فراہم کرتی ہے اور مؤثر طریقے سے انتظام کرنے کے لیے بہترین طریقوں کی سفارش کرتی ہے۔ یہ ڈیٹا پرائیویسی کی اہمیت پر زور اور ان ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں کی وضاحت بھی کرتی ہے۔

یہ نئے کاروباری مالکان، طلباء، نئے گریجویٹس، ملازمت کے متلاشی افراد، نئے ملازمین اور اے آئی کو عملی طور پر آزمانے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جنریٹو اے آئی کے 100 استعمال کے کیسز اور ایپلی کیشنز بھی پیش کرتی ہے

جنریٹو اے آئی سے مراد مصنوعی ذہانت کا ایک ذیلی سیٹ ہے جس میں مشینوں کو تربیت دینا شامل ہے تاکہ تصاویر، موسیقی، متن اور ویڈیوز کا نیا اور اصل ڈیٹا تیار کیا جا سکے ۔ روایتی اے آئی کے برعکس جنریٹو اے آئی موجودہ ڈیٹاسیٹس سے سیکھ کر اور معلومات کی بنیاد پر بالکل نیا مواد تیار کر سکتی ہے۔

ترجمہ۔تنویرملک