دبئی، 16 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی پورٹس اینڈ بارڈرز سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے منگل کوتحفظ، سلامتی اور آگ سے تحفظ کے لیے دنیا کے معروف تجارتی میلے انٹرسیک 2024 کا افتتاح کیا ۔
’ایک چوتھائی صدی کے لیے سیکیورٹی ٹیک کی اختراع‘ کے عنوان سے انٹرسیک 2024، کا 25 واں ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں 18 جنوری تک جاری رہے گا ۔
انٹرسیک2024 میں نمائش کنندگان 13 ہالز میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں۔
شیخ منصور بن محمد کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں 60سے زیادہ ممالک کے 1,000 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں، جو 2023 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ .
انٹرسیک 2024 کے دورے کے دوران، عزت مآب نے جرمن پویلین کے علاوہ مائکرولنک،ایس آئی آر اے،ایکسز کمیونیکشنز،موٹرولاجینیٹک،کوروڈیکس اور نافکوسمیت متعدد نمائش کنندگان کے سٹینڈز کا دورہ کیا۔
پہلے دن کے پروگرامز کے موقع پرعزت مآب نے 'سیکیورٹی پروفیشنلزم اینڈ ڈسٹنکشن ایوارڈ' کے پہلے ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتاہے جسے سیکیورٹی انڈسٹری ریگولیٹری ایجنسی کے تعاون سے شروع کیا گیا۔
انٹرسیک آرگنائزر فرینکفرٹ مڈیل ایسٹ کےپورٹ فولیو ڈائریکٹرگرانٹ ٹشٹین نے کہاکہ25 سال سے فائر، سیفٹی، اور سیکیورٹی ماہرین کے لیے انٹرسیک خطے کا سب سے بڑا نیٹ ورکنگ مرکز رہا ہے اس سال کا سب سے بڑا ایڈیشن ہماری ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اہم اداروں کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی پر بھی فخر ہے۔
انٹرسیک 2024 کے پروگرامز کاآ غاز خصوصی سیکیورٹی لیڈرز سمٹ (آئی ایس ایل ایس) کے ساتھ ہوا جس میں پائیدار سیکیورٹی اور ماحولیاتی جرائم کا مقابلہ کرنے کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو اے ای سائبر سیکیورٹی کونسل کے زیر اہتمام سائبر سیکیورٹی کانفرنس کا آغاز سائبر سیکیورٹی انٹیلی جنس کے ذریعے قومی سلامتی کو بڑھانے پر کلیدی خطاب سے ہوا۔ سیفٹی اینڈ ہیلتھ کانفرنس کا آغاز یو اے ای کے معیار برائے پیشہ ورانہ صحت اور سیفٹی گورننس اور لیڈرشپ پر ایک اپ ڈیٹ کے ساتھ ہوا۔ مزید برآں، فائر اینڈ ریسکیو کانفرنس میں ڈیٹا اینالیٹکس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ آگ کی روک تھام میں جدت لانے اور انرجی سٹوریج میں حفاظت کو آگے بڑھانے پر پینل مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔پہلے دن کی ایک اور خاص بات فرنٹیئر پِٹس، اے ون فینسنگ، اے بی یو ایس اور نافکو سمیت ماہرین نے لائیو اٹیک زون میں حقیقی وقت میں فزیکل سیکیورٹی پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مظاہرہ کیا۔
Amstergi، Seagate اور Zycoo سمیت عالمی سائبر سیکیورٹی وینڈرز، جدید اختراعات اور جدید ترین مصنوعات کی نمائش کے لیے ان{:سائبر} پویلین میں شریک وئے ۔ اس کے علاوہ، ان{: سائبر} پویلین میں، شرکاء نے ہیک ایرینا میں سائبر سیکیورٹی کے متنوع ڈومینز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا، جب کہ انوویٹرز ایرینا میں پہلے دن سائبر اور قومی سلامتی میں اسٹارٹ اپس کے کردار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
انٹرسیک کے 25 ویں ایڈیشن میں پانچ وسیع پروڈکٹ کیٹیگریز کمرشل اینڈ پریمیٹر سیکیورٹی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ پولیسنگ، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، اور سائبر سیکیورٹی شامل ہوں گی جو ایک ہی چھت کے نیچے صنعت کے ہر طبقے کے لیے موزوں حل پیش کرے گی۔
ترجمہ۔تنویرملک