ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے 'جاھز' مستقبل کے 9 بہترین عالمی منصوبوں میں شامل

ڈیووس، 16 جنوری، 2024 (وام) -- متحدہ عرب امارات کےٍ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے نومبر 2022 میں میں شروع کئے گئے حکومتی منصوبے جاھز کو ورلڈ اکنامک فورم ڈبلیو ای ایف کی عالمی رپورٹ "Building a Resilient Tomorrow" میں بہترین عالمی منصوبہ کے اعزاز دیا گیا۔

"جاھز" اقدام، مستقبل کی مہارتوں کے ساتھ وفاقی حکومت کی صلاحیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے 1000 سے زیادہ سرکاری اور نجی شعبے کے منصوبوں میں سے منتخب کیا گیاہے۔ ڈبلیو ای ایف نے 3 اہم کیٹیگریز میں بہترین 9 منصوبوں کا انتخاب کیا جن میں آب و ہوا، توانائی و خوراک، سپلائی چین اور تنظیمی تیاریاں شامل تھے۔

"جاھز" اقدام میں مستقبل کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومتی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے انسانی سرمائے کی تعمیر پر توجہ دی گئی ہے۔ اس اقدام کو اپنے آغاز کے بعد سے اس کی نمایاں کامیابیوں کی وجہ سے منتخب کیا گیا ۔ آج تک، اس منصوبے سے 50 سے زائد سرکاری اداروں کے 50ہزار ملازمین کی استعداد کو بہتر بنانے میں تعاون کیا ہے، جنہوں نے 10 لاکھ تربیتی اوقات کے ذریعے 800,000 سے زیادہ بیجز حاصل کیے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے ہدف بنائے گئے مستقبل کی مہارتوں میں ڈیٹا اور اے آئی اسکلز، نئی اکانومی اسکلز، ڈیجیٹل اسکلز اور ہنر شامل ہیں تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور کامیابیوں کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔

وزیر مملکت برائے حکومتی ترقی و مستقبل اور وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی چیئر وومن عہود بنت خلفان الرومی نے اس حوالے سے کہا کہ ڈبلیو ای ایف کی جانب سے "جاھز" کا انتخاب مستقبل کی تیاریوں کو بڑھانے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی کامیابی کا عالمی ثبوت ہے۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے وژن کے مطابق جاھز کا مقصد نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لیے یہ کامیابی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کا بھی نتیجہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری ملازمین تبدیلیوں کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں اور جدید، اعلیٰ مہارتوں سے لیس ہیں۔

الرومی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت جاھز اقدام کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون کی خواہشمند ہے، جو کہ متحدہ عرب امارات میں عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون اور انضمام کے بہترین نمونوں کی مثال ہے تاکہ مستقبل کے لیے لوگوں کی تیاری کو بڑھایا جا سکے۔

"Building a Resilient Tomorrow" رپورٹ ورلڈ اکنامک فورم اور McKinsey and Company نے مشترکہ طور پر تیاز کی ہے جسے ڈیووس میں ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاسوں کے دوران شائع کیا گیا ۔ اس میں 9 عالمی متاثر کن، عملی اور اثر انگیز منصوبوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے لیے، ورلڈ اکنامک فورم نے 1,000 سے زیادہ دنیا بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے منصوبوں کا تجزیہ کیا، اور 100 سے زیادہ تنظیموں کو اپنے اقدامات پیش کرنے کی دعوت دی۔

جائزہ کے بعد صرف 9 منصوبوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے 3 حکومتوں کی طرف سے تھے جن میں متحدہ عرب امارات (تنظیمی تیاری)، امریکہ (آب و ہوا کی لچک) اور فن لینڈ (آفات اور بحرانوں میں خوراک کی فراہمی کی چینز کی لچک) شامل تھے۔

"جاھز" ایک فعال قومی منصوبہ ہے، جسے گورنمنٹ ڈویلپمنٹ اینڈ فیوچر آفس اور فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کے شراکت سے تیار اور سرکاری ملازمین کی تربیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا آغاز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی مستقبل کے لیے تیاری کو بڑھانے اور انھیں مستقبل کے مواقع اور رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارت فراہم کرنے کے لیے کیا تھا۔

ترجمہ۔تنویرملک