مکھکلا، 16جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ روس کے جمہوریہ داغستان کے سربراہ سرگئی علیمووچ میلیکوف نے لوگوں کے درمیان رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار محمد بن زاید یونیورسٹی فار ہیومینٹیز ، ایم بی زیڈ یو ایچ کے وفد سے ملاقات کی جس نے یونیورسٹی کے چانسلر خلیفہ مبارک الظہری کی سربراہی میں داغستان کا دورہ کیا۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں مہارت کے تبادلے اور تعلیم، ثقافت، سیاحت، معیشت، ماحولیات، زراعت، صحت اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں ایم بی زیڈ یو ایچ اور داغستان اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا بھی شامل تھا۔
میلیکوف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کوششیں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے، استحکام کے حصول اور لوگوں کے درمیان انسانی رابطوں کوبڑھانے میں معاون ہیں۔ انہوں نے علم کو پھیلانے اور اس کے سائنسی پروگراموں اور تعلیمی نصاب کے ذریعے اعتدال پسندی کو اپنانے کے میدان میں ایم بی زیڈ یو ایچ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
ڈاکٹر الظہیری نے کہا کہ یونیورسٹی کے وفد کے جمہوریہ داغستان کے دورے سے بہت سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جو ایم بی زیڈ یو ایچ اور داغستان کے تعلیمی اداروں کے درمیان سائنسی اور ثقافتی تعلقات کے مستقبل کو فروغ دیں گے۔ یہ دورہ دیگر ثقافتوں کے ساتھ روابط استوار کرنے اور عالمی امن، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے انسانی ہمدردی، ترقی اور ثقافتی شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے تجربے کو بانٹنے میں یونیورسٹی کی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔ وفد نے تاریخی شہر Derbent کا بھی دورہ کیا جو جمہوریہ داغستان کا ثقافتی مرکز اور دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔
ترجمہ: ریاض خان